ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو 500 ملین ڈالر کا قرضہ فراہم کردیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اس کو ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے 500 ملین ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب 2022: ایشین بینک نے سندھ کے لیے 400 ملین ڈالر کے رعایتی قرض کی منظوری دے دی
بینک نے بتایا کہ یہ قرضہ وفاقی حکومت کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات و تباہیوں سے نمٹنے کے لیے فراہم کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مذکورہ رقم 29 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے زرمبادلہ ذخائر کی رپورٹ میں دکھائی جائے گی جو 5 دسمبر کو شائع ہوگی۔














