وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ضلع کرم میں امن و امان کے لیے وفاق سے ایف سی کی پلاٹونز مانگ لیں

ہفتہ 30 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ جو بھی صوبے میں امن کو خراب کرے اس کے ساتھ دہشت گردوں والا سلوک کیا جائے۔

دورہ کوہاٹ کے موقع پر کرم کے معاملے پر قائم گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی درخواست پر فوج علاقے میں امن کے لیے تعینات ہے، فوج، پولیس اور انتظامیہ مل کر علاقے میں پائیدار امن کے لیے مربوط کوششیں کررہے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ علاقے میں قائم تمام مورچے بلا تفریق ختم کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں ضلع کرم میں متحارب گروہوں میں 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ، علاقے میں امن کے لیے وفاقی حکومت ایف سی کی پلاٹونز فراہم کرے۔

انہوں نے کہاکہ گرینڈ جرگہ مکمل امن کے قیام تک تک علاقے میں رہے، صوبائی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جو لوگ علاقے میں امن خراب کررہے ہیں مقامی کمیونٹی ان کی نشاندہی کرے۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ فریقین کے درمیان نفرت کی فضا کو ختم کرنے کے لیے مقامی عمائدین اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ علاقے میں لوگوں کے پاس موجود بھاری اسلحہ جمع کیا جائے جبکہ سرحدی علاقے کے لوگوں کے پاس موجود اسلحہ بھی امانتاً جمع کریں۔ جو بھی ہتھیار اٹھائے گا وہ دہشت گرد کہلائے گا، اور ایسے لوگوں کا انجام عبرتناک ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر حملہ: ’ایسے نشانہ بنایا گیا جیسے چن چن کر ہمیں مار رہے ہوں‘

انہوں نے کہاکہ علاقے کے عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کے لیے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر جاری کیے جائیں گے، اور صوبائی حکومت ان کی باعت واپسی یقینی بنائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کے ایران پر  نئے فضائی حملے ، متعدد مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی کامیاب کارروائیاں، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے مشترکہ پناہ گاہ ڈھونڈنے پر مجبور

شارجہ سے کراچی آنے والا پاکستانی کارگو کمپنی کا طیارہ لاپتا، تلاش کا عمل شروع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ترکیہ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

فٹبال ورلڈ کپ: 2 گول کے خسارے کے باوجود ارجنٹینا کا آخری لمحات میں کم بیک، مصر کو ہراکر کوارٹر فائنل میں داخل

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کی اپنے لیے مراعات، نئے قانون میں خاص کیا ہے؟

خیبر پختونخوا اسمبلی ایک دہائی بعد بھی مکمل پیپر لیس کیوں نہ بن سکی؟

سرگودھا میں لاہور کی طرز پر شاندار ترقیاتی کام، شہری وزیراعلیٰ مریم نواز کی خدمات کے معترف

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش