پانی کے بحران پر قابو پانے کے لیے عالمی سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے، وزیراعظم شہباز شریف

منگل 3 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانی کے بحران پر قابو پانے کے لیے عالمی سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے۔

سعودی عرب کے دارالحوکمت ریاض میں ون واٹر سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پانی کے وسائل کو محفوظ رکھنے کے لیے اہم اقدامات ناگزیر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف ون واٹر سمٹ میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے

انہوں نے کہاکہ اس وقت پانی کی کمی دنیا کا سب سے بڑا چیلنج ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے باعث پانی کی کمی سے خشک سالی بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ ون واٹر سمٹ کے انعقاد پر ہم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے شکر گزار ہیں۔

قبل ازیں سعودی عرب کے شہر ریاض پہنچنے پر ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبد العزیز نے وزیراعظم کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں بطور وزیراعظم شہباز شریف اب تک سعودی عرب کے کتنے دورے کرچکے؟

اس موقع پر پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق، پاکستانی و سعودی اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماضی میں کب کب اسلام آباد میں ایک سے زیادہ احتجاج بیک وقت ہوئے؟

1980 فوٹو اے آئی ٹرینڈز: تصویریں بنانے کا شوق کہیں آپ کا فون اور ذاتی ڈیٹا ہیکرز کے حوالے تو نہیں کررہا؟

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو وفاق سے ملنے والے 22 ہزار ارب روپے عوام پر خرچ نہیں ہوئے، رکن صوبائی اسمبلی نجم مرزا

اپوزیشن کو گنجائش دی جائے تو 27 ستمبر کو لانگ مارچ جیسے حالات سے بچا جا سکتا ہے، فواد چوہدری کا حکومت کو مشورہ

پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے احتجاج، اسلام آباد میں سیکیورٹی پلان تیار، کنٹینرز پہنچنا شروع

ویڈیو

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو وفاق سے ملنے والے 22 ہزار ارب روپے عوام پر خرچ نہیں ہوئے، رکن صوبائی اسمبلی نجم مرزا

اپوزیشن کو گنجائش دی جائے تو 27 ستمبر کو لانگ مارچ جیسے حالات سے بچا جا سکتا ہے، فواد چوہدری کا حکومت کو مشورہ

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘