جیل میں قید لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی انوکھی فرمائش

بدھ 4 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لیاری آپریشن کے دوران پولیس پر حملے کے مقدمہ کی سماعت کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی، اس دوران لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ نے عدالت سے انوکھی فرمائش کرتے ہوئے کہاکہ سب جیل میں میرے پاس ٹیلی ویژن موجود ہے مگر کیبل فراہم نہیں کی گئی۔ انہوں نے بات کو جاری رکھتے ہوئے جج سے مخاطب ہوکر کہاکہ آپ جیل میں خود آکر دیکھ لیں میرے ساتھ کتنا ظلم ہورہا ہے۔

عزیر بلوچ نے اپنے وکیل فاروق حیدر جتوئی ایڈووکیٹ کے توسط سے تحریری درخواست دائر کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں میں کلمہ پڑھ کر اور اللہ تعالیٰ کو حاضر و ناظر جان کر کہتا ہوں میں نے قتل نہیں کیا، عزیر بلوچ

عدالت نے عزیر بلوچ سے استفسار کیاکہ کیا سب جیل میں آپ کے پاس ٹیلی ویژن موجود ہے؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ٹیلی ویژن تو دیا گیا ہے لیکن ٹی وی کیبل مہیا نہیں کی گئی، ’نہ میں نیوز چینلز دیکھ سکتا ہوں اور نہ ہی کسی قسم کا انٹرٹینمنٹ کا کوئی پروگرام‘۔

عزیر بلوج نے عدالت کو بتایا کہ مجھے جمعہ کی نماز تک مسجد میں ادا نہیں کرنے دی جاتی، اس کے علاوہ ہفتے میں ایک دن بھی اہل خانہ سے ملاقات نہیں کرائی جاتی، سب جیل انتظامیہ کے اس رویے کے خلاف کارروائی کا حکم دیاجائے۔

فاروق حیدر جتوئی ایڈووکیٹ نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ میرے مؤکل کو جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں، ان کی قانون کے مطابق اہل خانہ سے ملاقات کروائی جائے۔

عدالت نے عزیر بلوچ کی درخواست پر سب جیل انتظامیہ کو نوٹس جاری کر تے ہوئے 24 دسمبر کو جواب طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں لیاری گینگ وار کا مرکزی کردار عزیربلوچ 39ویں کیس میں بھی بری

پولیس کے مطابق 2012 میں لیاری آپریشن کے دوران ملزمان نے پولیس پر حملہ کیا تھا، لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سمیت دیگر کے خلاف تھانہ کھارادر میں مقدمہ درج ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کر سکتی، فرزانہ یعقوب

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!