سوشل میڈیا پر منفی پروپیگینڈا اور شرانگیزی پھیلانے والے مزید 13 ملزمان کیخلاف مقدمات درج
حکومت نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگینڈے میں ملوث افراد کیخلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے ریاست اور ریاستی اداروں کیخلاف منفی پروپیگینڈے میں ملوث مزید 13 افراد کیخلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا کا اشتعال انگیز استعمال، 12 افراد کیخلاف مقدمات درج
ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر جعلی خبریں پھیلانے والے ملزمان میں سلیم اختر، سلمان ناصر ، ساجد حسین، محمد خالد خورشید ،عاصم ایوب اور بابر مظفر، شیر عظیم خان، مبین شاہ ، علی حیدر، نادرحسین، چودھری ذوالفقار، جمیل مرزا اور محمد باسط شامل ہیں۔

ملزمان کا تعلق گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، لیہ ،رحیم یار خان،مظفر گڑھ، ہہاولنگر، گلگت، غذراور ژوب سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فیک نیوزپاکستان کے لیے بڑاخطرہ ہے، عالمی رپورٹ
ذرائع کے مطابق اس سے پہلے بھی 19 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔ ان ملزمان کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 5 دسمبر کو بھی سوشل میڈیا پر حکومت اور ریاستی اداروں کے حوالے سے پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے 12 افراد کیخلاف مقدمات درج کیے گئے تھے۔














