جی ایچ کیو حملہ کیس، علی امین گنڈاپور سمیت 25 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ہفتہ 7 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت 25 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

یہ بھی پڑھیں جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان پر فرد جرم عائد، عمر ایوب اور راجا بشارت گرفتار

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما شبلی فراز، شہریار آفریدی، زین قریشی، کنول شوزب، طاہر صادق، تیمور مسعود ملک اور دیگر کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔

عدالت کی جانب سے سی پی او راولپنڈی کو ہدایت کی گئی ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے 10 دسمبر کو پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے 5 دسمبر کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان سمیت 100 ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی، جس کے بعد عمر ایوب اور راجہ بشارت کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں عمر ایوب و راجا بشارت رہا، گرفتاری پر عدالت کا اظہاربرہمی

تاہم اگلے روز انسداد دہشتگردی عدالت نے دونوں ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیے تھے کہ پشاور ہائیکورٹ سے ضمانت کے باوجود گرفتاری کیوں عمل میں لائی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

گورنر ہاؤس کے راستے بند، جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنے کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا فیصل ممتاز راٹھور کو ٹیلیفون، الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد

نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس، آزاد کشمیر میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر مشاورت

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں