انسداد دہشتگردی عدالت کا زبیر بلوچ کو عدالتی تحویل پر جیل بھیجنے کا حکم

پیر 9 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسداد دہشتگردی عدالت نے لیاری گینگ کے سرغنہ عزیر بلوچ کے بھائی زبیر بلوچ کو عدالتی تحویل میں جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔

انسداد دہشتگردی منتظم عدالت کراچی میں لیاری گینگ کے سرغنہ عزیر بلوچ کے بھائی زبیر بلوچ کے خلاف دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : میں کلمہ پڑھ کر اور اللہ تعالیٰ کو حاضر و ناظر جان کر کہتا ہوں میں نے قتل نہیں کیا، عزیر بلوچ

 پولیس حکام کی جانب سے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر زبیر بلوچ کو عدالت میں پیش کیا گیا، تفتیشی افسر کی جانب سے عذیر بلوچ کے بھائی زبیر بلوچ کو جسمانی ریمانڈ پر دینے کی استدعا کی گئی۔

پولیس نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ ملزم زبیر بلوچ کے خلاف دھماکہ مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام ہے، ملزم کی نشاندہی پر ایک گودام سے ہینڈ گرنیڈ اور کلاشنکوف برآمد ہوئی ہے، ملزم کے خلاف چاکیواڑہ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لیاری گینگ وار کا مرکزی کردار عزیربلوچ 39ویں کیس میں بھی بری

ملزم زبیر بلوچ کے وکیل حیدر فاروق جتوئی ایڈووکیٹ  نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ زبیر بلوچ پر لگائے گئے الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں، زبیر بلوچ کو ضمانت کے بعد جیل سے رہائی کے بعد گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان طلب کرلیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم