فیض حمید پر چارج شیٹ کے بعد پی ٹی آئی کیا سوچ رہی ہے؟

بدھ 11 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ فیض حمید کے ٹرائل سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ یہ فوج کا اندرونی معاملہ ہے۔ فوج جیسے چاہے اپنے افسران کا ٹرائل کرے۔ یہ ان کی صوابدید ہے۔

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ فیض حمید کے ٹرائل کو نہیں جوڑا جاسکتا، جہاں تک 9 مئی کی بات ہے۔ ہمارا تو پہلے سے مطالبہ ہے کہ 9 مئی کی تحقیقات کروائی جائیں۔

بیرسٹر گوہر خان نے اس بات پر زور دیا کہ 9 مئی کا اس ٹرائل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ادارے کا ایک اندرونی معاملہ ہے۔

بیرسٹر گوہر خان کے مطابق اس ٹرائل کے ملکی سیاست یا سیاسی منظر نامہ پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔ یہ ایک ٹرائل ہے۔ فوج کا اپنا احتساب کا عمل ہے، اور ان کا بہترین احتساب کا عمل ہے۔ صرف وہاں سویلینز کا ٹرائل نہیں ہوسکتا۔ یونیفارم میں حاضر سروس یا ریٹائرڈ افسران کا ٹرائل ہوسکتا ہے۔

ادھر پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فوج کو سیاست میں گھسیٹنے کی حکومتی کوششیں شرمناک اور قابلِ مذمت ہیں۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان ضمیر کے قیدی ہیں۔ فیض حمید یا کسی بھی دوسرے شخص کے نام پر انہیں زیرِ عتاب لانے کی ریاستی کوشش قوم کی نگاہوں میں کبھی قبولیت نہیں پاسکتی۔

ترجمان کے مطابق فیض حمید افواجِ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے تو عسکری قیادت بے لگام سرکاری ٹٹوؤں کی اچھل کود کا نوٹس لے اور اقدام کرے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی انتقام اور سازش میں ڈوبا ہر قدم پہلے کی طرح اب بھی بےنقاب ہوگا اور حتمی بول بالا حق اور سچ ہی کا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم