صحت پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ قومی سلامتی پر سمجھوتہ ہوگا، وزیراعظم

جمعرات 12 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یونیورسل ہیلتھ کوریج ڈے 2024 کے موقع پر وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے کہا ہے کہ عالمی یونیورسل ہیلتھ کوریج ڈے پر پاکستان یونیورسل ہیلتھ کوریج (UHC) کے لیے عالمی اقدامات کو سراہتا اور ان کا بھرپور ساتھ دینے کے حوالے سے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹرصحت سے متعلق الیکٹرانک مصنوعات سے خائف کیوں؟

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ رواں برس کی تھیم، ’صحت: حکومت کی ذمہ داری ہے‘، حکومت کے اس بات کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار کی نشاندہی کرتا ہے کہ کسی فرد کو اپنی صحت کی دیکھ بھال اور بنیادی ضروریات جیسے کہ خوراک، رہائش یا تعلیم میں سے کسی ایک کا انتخاب نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے پیغام میں کہا ہے کہ بطور حکومت ہم کسی شہری کی سماجی و اقتصادی حیثیت سے قطع نظر، سب کے لیے صحت کی دیکھ بھال کو قابل رسائی بنانے کو اخلاقی طور پر اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

صحت پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ ہماری قومی سلامتی، خوشحالی اور ترقی پر سمجھوتہ ہوگا، یہ ایک ایسا شعبہ ہے جس میں کوئی انحراف مول نہیں لیا جا سکتا۔

وزیراعظم کے مطابق اس ہدف کے حصول کے لیے ہماری حکومت نے صحت سہولت پروگرام جیسے اقدامات متعارف کرائے ہیں، جس کی سربراہی وزارت قومی صحت ’صحت سب کے لیے‘  کے عنوان سے کر رہی ہے۔  یہ پروگرام، جس کو بین الاقوامی سطح پر WHO جیسی تنظیموں کی جانب سے پزیرائی مل رہی ہے، معاشرے کے سب سے زیادہ کمزور طبقات کو ترجیح دیتے ہوئے لاکھوں خاندانوں کو مفت صحت کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  ہم صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں، دیہی اور دور دراز علاقوں میں خصوصی طور پر انتہائی ضروری و زندگی بچانے والی ادویات تک رسائی کو یقینی بنایا رہے ہیں۔

پاکستان 2030 تک پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) میں وضع کردہ صحت سے متعلق اہداف کے حصول کے لیے  پر عزم  ہے۔

ہم اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کے ساتھ ایسے فریم ورک تیار کرنے اور مضبوط کرنے کے لیے تعاون جاری رکھیں گے، جو صحت کو بطور بنیادی انسانی حق ترجیح دیتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس کی مؤثر تفتیش، 2 اہم قتل کیسز میں ملزمان کو سزائے موت

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

تیستا ندی منصوبے کے لیے بنگلہ دیش کا چین سے رابطہ، پانی کا تنازع اب بھارت کے لیے بڑا سیکیورٹی چیلنج بن گیا

حجاج کی سہولت کے لیے جدید روڈ کولنگ منصوبہ، سفر مزید آرام دہ بنانے لیے مثالی اقدامات

’تھری ایڈیٹس‘ سے ’نن بن‘ تک، وجے کی یادگار اداکاری دوبارہ توجہ کا مرکز

ویڈیو

ٹرمپ کے دورۂ چین کے بعد خطے میں کسی نئی جنگ کی کوئی گنجائش نہیں: سینیٹر مشاہد حسین سید

عوام میں بجٹ ریلیف کی امیدیں بڑھ گئیں، سہیل آفریدی نے دھرنے کا راستہ کیوں بدلا؟

پاک چین دوستی علاقائی امن، ترقی اور عالمی استحکام کے لیے ناگزیر ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا قومی اسمبلی میں خطاب

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا