پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑااضافہ

جمعرات 12 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ملک میں فی تولہ سونا 2300 روپے اضافے کے بعد 282800 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1971  روپے اضافے کے بعد 242455  روپے کا ہو گیاہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 222250  روپے ہوگئی۔

جبکہ عالمی بازار میں سونا 23 ڈالر اضافے کے بعد 2716 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp