جنرل فیض کے چارج شیٹ ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے رویے میں تبدیلی آئی، خواجہ آصف

ہفتہ 14 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے جنرل فیض حمید کے چارج شیٹ ہونے کے بعد پی ٹی آئی  کے رویے میں تبدیلی آئی ہے لیکن خلوص نہیں ہے۔

مذاکرات کی کوئی آفر ہی نہیں آئی

نجی ٹیلیویژن سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ابھی تک مذاکرات کی کوئی آفر ہی نہیں آئی۔ یہ لوگ اسپیکر اسمبلی کے پاس بیٹھے رہتے ہیں چائے بسکٹ کھاتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔

پی ٹی آئی والے آپس میں لڑ رہے ہیں

خواجہ آصف کے مطابق مذاکرات والی صورتحال ہی نہیں بنی کہ ہم ریسپانڈ کریں۔ ان کا کہن تھا کہ فی الحال پی ٹی آئی والے آپس میں لڑ رہے ہیں، کوئی کہتا ہے کہ ہماری دو شرائط ہیں، وہ منظور کی جائیں اور کوئی کہتا ہے غیر مشروط مذاکرات ہونے چاہییں، ان کی طرف سے کوئی کمیٹی کمیٹی کھیل رہا ہے ، اب کمیٹی بھی بنا دی ہے۔

وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کے آگے جو چیلے ہیں وہ کچھ اور کہتے ہیں جبکہ بشریٰ بی بی کچھ اور کہتی ہے اور بانی پی ٹی آئی کی بہنیں کچھ اورکہتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عہدے دار لوگ بھول ہی گئے ہیں کہ کون عہدیدار ہے اتنی بولیاں اور آوازیں آتی ہیں۔ کوئی یونیفائیڈ قسم کی آواز آئے تو اسکو ہم رسپانڈ بھی کریں۔

ان کے 3 حملے ناکام ہوئے

خواجہ آصف کے مطابق میڈیا میں آرہا ہے کہ وہ این آر او چاہتے ہیں۔ ان کے 3 حملے ناکام ہوئے اور اب جو چارج شیٹ جنرل فیض کی ہوئی ہے اس کے بعد ان کے رویے میں تبدیلی آئی ہے لیکن خلوص نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت سے باضابطہ مذاکرات شروع نہیں ہوئے، صرف دعا سلام ہوئی، شیرافضل مروت

ان کی کیمسٹری میں خلوص نامی چیز نہیں

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کسی بھی مذاکرات کی کامیابی کے لیے فریقین میں خلوص ہونا بہت ضروری ہے، بصورت دیگر مذاکرات پہلے دن ہی سے ناکام ہوتے ہیں، وہ مذاکرات نہیں ڈرامہ ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں خلوص نام کی کوئی چیز بانی پی ٹی آئی سے لیکر کسی میں نہیں ہے اور ان کی کیمسٹری میں خلوص نامی چیز نہیں ہے۔

ہمیں ملک و قوم کی خیر خواہی منظور ہے

وفاقی وزیر کے مطابق ہم نے جو بمذاکرات بھی کرنے ہیں ہمارےاقتدار یا ان کےاقتدار کا جھگڑا نہیں، بلکہ ملک و قوم کی خیر خواہی ہمیں منظور ہے، لیکن ابھی تک ہمارے پاس انکی طرف سے مذاکرات کی کوئی آفر ہی نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں:مذاکرات اچھی بات، مگر بانی پی ٹی آئی کی گارنٹی کون دے گا؟ خواجہ آصف کا طنز

ان کا کہنا تھا کہ ان کی طرف سے غیر مشروط مذاکرات کی کال آئے، ملک اور امن کی خاطر مذاکرات میں آنا چاہتے ہیں تو ویلکم لیکن خواہشات کی تکمیل کے لیے مذاکرات نہیں ہو سکتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شادی کی تقریب میں حد سے زیادہ بے تکلفی، ہانیہ عامر اور یاسر حسین کی ویڈیوز وائرل

غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں، پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک اسرائیلی جارحیت پر بول پڑے

آخری ٹی20: پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری، 2 کھلاڑی آؤٹ

حکومت کی جانب سے عوامی قرض قانونی حد سے تجاوز ہونے کا اعتراف، پی ٹی آئی کا شدید ردعمل

کوئٹہ: بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، ایک ماہ کے لیے سخت پابندیاں عائد

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘