گلگت بلتستان میں 2 مختلف ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق، 8 زخمی

اتوار 15 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت بلتستان میں 2 مختلف ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق 8 زخمی ہو گئے ہیں ، پہلا حادثہ اسکردو میں رونڈو مالوپا کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پیش آیا جہاں ایک گاڑی کے لینڈ سلائیڈنگ میں بہہ جانے کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق اتوار کو حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی اسکردو سے شانگلہ جا رہی تھی کہ اچانک لینڈ سلائیڈنگ سے ملبے تلے دب گئی۔ پولیس نے اس واقعے کو ‘خوفناک’ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑی لینڈ سلائیڈنگ میں بہہ گئی تھی جس کے بعد گاڑی میں سوار افراد کے بچنے کا کوئی امکان باقی نہیں بچا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا: بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے حادثات، 21 افراد جاں بحق 37 افراد زخمی

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک امدادی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی تاکہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا جا سکے۔ ریسکیو آپریشن جاری رہنے کے بعد حکام نے اس بات کی تصدیق کی کہ حادثے میں کم از کم 5 افراد جاں بقح ہوئے ہیں۔ جاں بحق افراد کی شناخت تاحال جاری نہیں کی گئی ہے۔

ریسکیو ٹیموں نے مٹی کے تودے تلے دبی گاڑی کو کرین کی مدد سے نکالا، جو مکمل طور پر تباہ ہوچکی تھی۔ کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد اب تک ملبے سے 4 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ ایک فرد کی تلاش جاری ہے۔

جاں بحق افراد شہزاد ولد امداد (ڈرائیور)ساکن شنگس، عمر 27 سال، محمد مصطفیٰ ولد حسین ساکن سدپارہ، عمر 24 سال، محمد کاشف ولد غلام ساکن پڈنگ، عمر 23 سال، اختر جان ولد چلو جان ساکن نلترپائین، عمر 48 سال، مکرم ولد نجف علی ساکن گنجی، عمر 48 سال شامل ہیں مکرم ولد نجف علی ابھی تک لاپتا ہیں۔

دوسرا حادثہ استور کے علاقے چھوگام میں پیش آیا جہاں میرملک سے آنے والی مسافر گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں گاڑی میں سوار8 افراد میں سے 4 مرد اور ایک خاتون زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال استورمنتقل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ اسکردو کے عوام نے کیسے کیا؟

ریسکیو 1122 استور کے میڈیا سیل کے مطابق زخمیوں میں عبدالمناف ولد عبدالغفور، عمرتقریباً 28 سے 30 سال، سکنہ چونگرہ کالونی استورشامل ہیں، جسے شدید زخمی حالت میں گلگت ریفرکیا گیا تاہم راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے عبدالمناف جاں بحق ہو گئے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان  نے استور چھوگام اور سکردو روندو ملوپہ حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 وزیراعلیٰ نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی واظہارتعزیت کیا اور جو زخمی ہیں ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے اور کہا ہے کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں اورغم کی اس گھڑی میں سوگوارخاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کا شمار دنیا کے موسمیاتی خطرات سے دوچار ممالک میں ہوتا ہے، جہاں رواں سال اپریل میں 59.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں گرج چمک، مکانات گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات سے کم از کم 144 افراد جاں بحق ہو گئے تھے، جن میں سے زیادہ تر کا تعلق خیبر پختونخوا سے تھا۔

رواں سال اگست میں گلگت بلتستان کے استور کے علاقے کشنات، پکوڑہ، مومن آباد اور دیگر دیہاتوں میں مون سون بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب نے تباہی مچادی تھی جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق اور ایک ویٹرنری اسپتال، ایک نجی اسکول، متعدد دکانیں اور مویشی خانے تباہ ہوگئے تھے۔

 یہ بھی پڑھیں:پختونخوا کے مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ،پاک فوج کا بروقت ریسکیو آپریشن

اس کے علاوہ مئی میں شاہراہ قراقرم پر ہزاروں افراد پھنس گئے تھے کیونکہ یہ سڑک مختلف مقامات پر بند ہو گئی تھی جس کی وجہ سے شدید برفباری برفباری کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں اضافہ ہو گیا تھا۔

ریسکیو حکام کے مطابق گلگت بلتستان اور ملحقہ علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بساری اور کوہستان میں شاہراہ بند ہوگئی۔ استور، اسکردو اور ہنزہ سمیت بالائی علاقوں میں ہونے والی برفباری کے باعث گلگت سمیت علاقے کے بعض علاقوں میں بھی مواصلاتی رابطے منقطع ہوگئے۔

جون میں اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار نے خبردار کیا تھا کہ آنے والے مون سون سے تقریباً 2 لاکھ افراد متاثر ہوسکتے ہیں۔ سال 2022 میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب آیا جس کے نتیجے میں 1700 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے تھے، 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا تھا اور 30 ملین افراد متاثر ہوئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

باعزت واپسی کا سلسلہ جاری، 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین وطن لوٹ گئے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ