پختونخوا کے مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ،پاک فوج کا بروقت ریسکیو آپریشن

جمعہ 19 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبہ خیبر پختونخوا میں سوات کے علاقوں مٹہ اور بحرین میں شدید بارشوں کے بعد منکیال سے کالام جانے والی سڑک لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہو جانے پر پاک فوج کے دستوں نے سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔

لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کئی سیاح پھنس گئے اور انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پاک فوج نے نہ صرف سیاحوں کو کھانے پینے کی اشیا فراہم کیں بلکہ انہیں ریسکیو بھی کیا۔

پاک فوج کی اس بروقت اقدام پر سیاحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

چترال میں ریسکیو آپریشن

دوسری طرف چترال میں بھی مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے بعد پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج نے مسافروں کے لئے خصوصی میڈیکل کیمپ لگایا جس میں مسافروں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادوایات فراہم کی گئیں۔چترال میں ریسکیو آپریشن کے بعد کئ رابطہ سڑکوں کو بحال کر دیا گیا ہے

ضلع خیبر میں سڑک بحال

ضلع خیبر کے علاقہ شلمان میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کے بعد پاک فوج نے ایمرجنسی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے رابطہ سڑک بحال کر دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!