انصاف کی اعلیٰ مثال، عمر قید بھگتنے والا ملزم عدالت کے لیے شرمندگی کا باعث بن گیا

بدھ 18 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ میں عمر قید کی سزا کاٹ کر بری ہونے والے ملزم کی اپیل سماعت کے لیے مقرر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

سپریم کورٹ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب عمر قید کاٹ کر رہا ہونے والے ملزم عثمان کی عمر قید کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر ہونے کا انکشاف ہوا،سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم عمر قید کی سزا کاٹ کر جیل سے بری ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لندن: معصوم بچی سارہ کے قتل کیس میں والد اور سوتیلی ماں کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ 2017 میں ملزم نے سزا کیخلاف  جیل پٹیشن دائر کی، اپیل سماعت کے لیے مقرر نہ ہونے پر 2017 سے تمام چیف جسٹس صاحبان ذمہ دار ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ بھی انتظامی طور پر اپیل مقرر نہ ہونے کا ذمہ دار ہے، صدر، گورنر اور پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ سے رپورٹ منگوانے کے اختیارات ہیں۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ فوجداری کیس پر تفتیشی کے لیے محض  350 روپے مختص کیے جاتے ہیں، تفتیش اور فوجداری نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جج کیسا ہونا چاہیے؟ تعیناتی کے لیے عوام اپنی رائے سے آگاہ کریں، سپریم کورٹ کا اعلامیہ

جسٹس شہزاد ملک نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھائی گئی ہے، اے ٹی سی، اسپیشل کورٹ سمیت ماتحت عدلیہ میں بھی ججز تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے، عام عدالتوں میں ججز اور اسٹاف کی کمی ہے، ججز کی تعداد بڑھانے کیساتھ انفراسٹرکچر بھی مہیا کیا جانا چاہیے، لاہور ہائیکورٹ میں 4 لاکھ مقدمات زیرالتوا ہیں۔

ڈپٹی آٹارنی جنرل خیبرپختونخوا نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ اختیارات کسی اور کے پاس ہیں، خیبر پختونخواہ ہاؤس پر اسلام آباد میں حملہ ہوا جس پر سپریم کورٹ نے کیا کیا۔

جسٹس جمال مندوخیل نے ڈپٹی ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخواہ کی سرزنش  کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ کیا آپ نے خیبرپختونخواہ ہاؤس کے معاملہ پر آئینی درخواست دائر کی، عدالت میں سیاست نہ کریں، یہ عام لوگوں کے مقدمات ہیں، فوجداری اور سروس کے مقدمات میں صوبہ بھی انصاف کرے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا فیصلہ فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے افراد کے لیے مثبت ثابت ہوگا؟

 یاد رہے کہ ملزم عثمان کو 2007 میں شیخوپورہ میں یاسین نامی شخص کو قتل کرنے پر عمر قید کی سزا ہوئی تھی ،

ڈپٹی آٹارنی جنرل خیبرپختونخوا نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ اختیارات کسی اور کے پاس ہیں، خیبر پختونخواہ ہاؤس پر اسلام آباد میں حملہ ہوا جس پر سپریم کورٹ نے کیا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئی آٹو پالیسی میں 800 اور 1000 سی سی گاڑیوں کے لیے کیا فیصلہ ہوا؟ عطااللہ تارڑ نے بتا دیا

جنوبی کوریا کو شکست، پاکستان ایشین ٹیم اسکواش چیمپیئن بن گیا، 10 سال بعد گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب

8000 سال قدیم مہر گڑھ تہذیب کو نئی زندگی، امریکی تعاون سے بلوچستان کے تاریخی عجائب گھر کی بحالی مکمل

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ کا عالمی اعزاز، بیلاروس کے معروف فلمی میلے میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

پاکستان ترکیہ تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں، ترک سفیر و ماہرین کا بین الاقوامی ویبینار میں خطاب

ویڈیو

سُرتال اکیڈمی کے بچوں کی بھارت سمیت دنیا بھر میں دھوم

اسموگ کے خاتمے کے لیے لاہور میں اینٹی اسموگ گنز کا دائرہ وسیع، لاک ڈاؤن کا کوئی منصوبہ نہیں

ترقی کے سفر میں لیہ کب شامل ہوگا؟ شہری بڑے ترقیاتی منصوبوں کے منتظر

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟