گومل یونیورسٹی میں لڑکے کا لڑکی کے روپ میں رقص، 2 اساتذہ معطل

بدھ 18 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں سرکاری درسگاہ گومل یونیورسٹی میں انتظامیہ نے یونیورسٹی کی ایک تقریب میں لڑکے کی جانب سے بھیس بدل کر خود کو لڑکی ظاہر کرتے ہوئے رقص کرنے پر 2 اساتذہ کو معطل کرتے ہوئے انکوائری شروع کردی۔

یونیورسٹی کی جانب سے جاری ایک نوٹیفیکشن میں 2 اساتذہ کو معطل کرنے کا بتایا گیا ہے جنہیں ایک تقریب کی ذمہ داری دی گئی تھی اور ذمہ داری میں کوتاہی برتنے پر انہیں معطل کیا گیا ہے۔ نوٹیفیکشن کے مطابق اساتذہ یونیورسٹی کوڈ آف کنڈٹ پر عملدرآمد کرانے میں ناکام رہے۔

یہ بھی پڑھیں اسلام آباد: ڈانس پارٹی میں زہریلی شراب پی کر 2 خواتین، ایک مرد ہلاک

یونیورسٹی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ کچھ دن پہلے یونیورسٹی کے انفارمیشن ٹیکنالوجی و کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ میں طلبہ نے ایک تقریب نے انعقاد کیا تھا جس کی باقاعدہ طور پر منظوری بھی لی گئی تھی۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے رولز پر عمل درآمد کے لیے 2 اساتذہ کی ڈیوٹی لگائی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تفریحی تقریب تھی جس میں موسیقی کا انتظام تھا۔

یورنیورسٹی کے اہلکار نے بتایا کہ تقریب کے دوران ایک لڑکا لڑکی کا لباس پہن کر بھیس بدل کر تقریب میں آیا اور رقص کیا، جس سے پورا ہال جھوم اٹھا تھا۔ تقریب کے بعد اس کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے لڑکے کی جانب سے بھیس بدل کر رقص کو یونیورسٹی رولز کے خلاف قرار دیا اور کارروائی کیا فیصلہ کیا۔

سرکاری اہلکار کے مطابق ابتدائی طور پر ذمہ داری میں کوتاہی برتنے پر 2 اساتذہ کو معطل کیا گیا ہے۔ جبکہ مزید انکوئری کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو ذمہ داروں کا تعین کرےگی۔

انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ نے لڑکے کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، اور انکوئری رپورٹ ملنے کے بعد باقاعدہ کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں ’لوگ چاہتے ہیں بابر اعظم ڈانس کرے تو مائیکل جیکسن اورگانا گائے تو نور جہاں لگے‘

اس حوالے سے یونیورسٹی ترجمان اور وائس چانسلر سے بار بار رابطہ کیا گیا لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد میں گرینڈ سرچ آپریشنز، 712 افراد اور 1108 گھرانوں کی چیکنگ؛ اسلحہ برآمد، متعدد افراد زیر حراست

آڈی ای ٹرون گاڑی نہ خریدیں، پاکستانی مالک کا کمپنی کے خلاف منفرد احتجاج وائرل

ہری پور میں سوئی گیس پائپ لائن پھٹنے کا حادثہ، 8 افراد جاں بحق، 5 زخمی

بھارت و اسرائیل سے کتابوں کی درآمد پر پابندی برقرار، لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کالعدم قرار: وفاقی آئینی عدالت

ویرات کوہلی کا جرمن وی لاگر کی پوسٹ پر لائک، پھر ریموو، یہ خاتون کون ہیں؟

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟