شاہین آفریدی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے، ’فارچیون باریشال‘ کے ساتھ معاہدہ

بدھ 18 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کو جوائن کرلیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے بی پی ایل 2024 کے لیے فارچیون باریشال کو جوائن کیا ہے، جو اسٹار کھلاڑیوں کو لانے کے لیے شہرت رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں کیریبیئن پریمیئر لیگ میں کون سے پاکستانی کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے؟

باریشال نے ہمیشہ بڑے بین الاقوامی کرکٹ اسٹارز کے ساتھ معاہدہ کر کے شائقین کو مسلسل حیران کیا ہے۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کرس گیل جیسے کرکٹ لیجنڈز جو ٹی20 کرکٹ میں کارکردگی کے حوالے سے مشہور ہیں، باریشال کے لیے کھیلتے رہے ہیں۔

اس کے علاوہ گزشتہ سیزن میں جنوبی افریقہ کے معروف بیٹر ڈیوڈ ملر نے ٹیم کی نمائندگی کی۔ اسی رجحان کو جاری رکھتے ہوئے باریشال نے اب آنے والے بی پی ایل سیزن کے لیے پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

موجودہ بی پی ایل چیمپیئنز فارچیون باریشال نے آج باضابطہ طور پر اعلان کیاکہ انہوں نے 24 سالہ شاہین آفریدی کو براہِ راست معاہدے کے ذریعے حاصل کرلیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ بی پی ایل میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ بی پی ایل کا آغاز رواں سال 30 دسمبر سے ہونا ہے، تاہم شاہین شاہ صرف باریشال کے ٹورنامنٹ میں پہلے 5 میچوں کے لیے دستیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستانی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کا مانچسٹر یونائیٹڈ کی فٹبال کٹ لانچ کرنے کا تاریخی لمحہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاہین شاہ آفریدی کو 15 جنوری 2024 تک کھیلنے کی اجازت دی ہے، جبکہ بی پی ایل سیزن 7 فروری کو ختم ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

میرے مرنے کے بعد بیوی کی دیکھ بھال کون کرے گا؟ 65 سالہ شخص نے بیوی کا قتل کردیا

آزاد کشمیر میں بروقت الیکشن کی راہ ہموار، غلام مصطفیٰ مغل نے چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھالیا

وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا کا تعمیراتی خدمات پر ٹیکس قانونی قراردیدیا

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟