عمران خان کو ریلیف، ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتی پیشی کا نوٹیفکیشن کالعدم

جمعرات 19 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) میں پیش کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا ہے۔

جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے عمران خان کو اے ٹی سی میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے سے متعلق درخواست کا تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے جسمانی ریمانڈ میں ویڈیو لنک پر اے ٹی سی میں پیش کرنے کا وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی قوانین کے تحت انفرادی طور پر اس کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جا سکتا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ پنجاب نے کابینہ کی منظوری کے بغیر ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا، انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت جرائم انتہائی خطرناک ہوتے ہیں مگر آئین ملزمان کے بنیادی حقوق کی بات کرتا ہے، جسمانی ریمانڈ میں ملزمان کو ویڈیو لنک پر پیش کرنے سے بنیادی حقوق متاثر ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: جج کے رویے سے لگ رہا ہے عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا سنا دی جائے گی، علیمہ خان

فیصلے میں ہے کہ اے ٹی اے قانون میں کئی ترامیم ہو چکی ہیں مگر جسمانی ریمانڈ کی سیکشن 21 ای میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، ٹرائل کے دوران عدالت میں ملزم کو ویڈیو لنک پر پیش کیا جا سکتا ہے لیکن ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہیں کیا جا سکتا۔

فیصلے میں لکھا ہے کہ عدالت 15 جولائی 2024 کا بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا صوبائی وزارت داخلہ نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتی ہے اور بانی پی ٹی آئی کی درخواست کو منظور کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور میں 9 مئی کے 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کے لیے ویڈیو لنک کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت کو سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد کرنا ہی ہوگا، پاکستان کو دبایا نہیں جا سکتا، جوہر سلیم

نام نہاد بلوچ یکجہتی کمیٹی کا اصل چہرہ بے نقاب، ماہرنگ لانگو کے والد کی قبر پر بی ایل اے کا پرچم لہرا دیا گیا

سام سنگ نے نئے فولڈ ایبل فون کی جھلک دکھا دی، ڈیزائن میں بڑی تبدیلی

سال 2026 کے 6 ماہ: ٹیکنالوجی شعبہ عالمی اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں، امریکا اس میدان میں پیچھے رہ گیا

مون سون کے دوران خطرات سے بچاؤ کے لیے جامع روڈ میپ کے تحت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں