وزیر داخلہ محسن نقوی کی حافظ نعیم سے ملاقات، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں سے آگاہ کیا

جمعرات 19 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی ہے۔

محسن نقوی جماعت اسلامی کے ہیڈکوارٹر منصورہ پہنچنے جہاں انہوں نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی، اس موقع پر ملک میں امن و امان کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں حکومت آئی پی پیز معاہدوں کی منسوخی کا فائدہ عوام کو پہنچائے ورنہ بھرپور تحریک چلائیں گے، حافظ نعیم الرحمان

ملاقات میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا خصوصاً قبائلی ضلع کرم کے حالات پر بھی گفتگو کی گئی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ پورے ملک میں امن وامان کا قیام حکومت کی اولیں ترجیح ہے۔ انہوں نے آئی پی پیز سے معاہدوں کے حوالے سے بھی امیر جماعت اسلامی کو آگاہ کیا، حافظ نعیم الرحمان نے کے الیکٹرک کے بارے میں بھی تجاویز پیش کیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت پاکستان کو فلسطین کے معاملے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ حکومت اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے، وزیر اعظم پاکستان نے ہر فورم پر مسئلہ فلسطین کو اجاگر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں حافظ نعیم الرحمان بھی پی ٹی آئی کے حق میں سامنے آگئے، عمران خان کی رہائی کا مطالبہ

ملاقات میں سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم اور نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر اسامہ رضی بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فلوریڈا دوہرے قتل کیس میں پیشرفت، بنگلہ دیشی پی ایچ ڈی طالبہ کی لاش کی شناخت

امریکا کانگریس کی منظوری کے بغیر مشرقِ وسطیٰ میں اتحادیوں کے لیے 8.6 ارب ڈالر کا اسلحہ فراہم کرے گا

ڈھاکہ میں منظم جرائم اور گینگ وار دوبارہ سر اٹھانے لگے، شہریوں میں تشویش

بنگلہ دیش میں ٹرک اور وین میں تصادم، 8 مزدور جاں بحق

سائنسدانوں کو دنیا میں مہلک امیبا کے پھیلاؤ پر تشویش، مسلسل نگرانی پر زور

ویڈیو

پنجاب ٹورازم اینڈ انویسٹمنٹ ایکسپو، سرمایہ کاروں کے لیے سنہری موقع

پاکستان کا آئی کیوب قمر مشن، کامیابیاں کیا رہیں اور اگلی لانچ کب؟

پی ایس ایل فائنل: حیدرآباد کنگز مین کے شائقین ٹرافی جیتنے کے لیے پُرامید

کالم / تجزیہ

امیر ملکوں میں رودالی کلچرکا احیا

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ