حکومت آئی پی پیز معاہدوں کی منسوخی کا فائدہ عوام کو پہنچائے ورنہ بھرپور تحریک چلائیں گے، حافظ نعیم الرحمان

اتوار 15 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پی) کے منسوخ شدہ معاہدوں کا فائدہ عوام تک پہنچایا جائے ورنہ حقیقی ریلیف فراہم نہ کرنے کے نتیجے میں نئے سرے سے احتجاج اور بھرپور تحریک چلائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ہمارے ساتھ کیے گئے معاہدہ پر عمل نہ کیا گیا تو حکومت گراؤ تحریک شروع کردیں گے، حافظ نعیم الرحمان

اتوار کو ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے زور دے کر کہا کہ احتجاج تمام سیاسی جماعتوں کا بنیادی حق ہے اور رائے عامہ کو دبانے سے پاکستان کبھی بھی صحیح سمت میں نہیں جا سکتا۔

حافظ نعیم الرحمان نے ملک میں موجودہ سیاسی صورت حال اور طریقہ کار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مینڈیٹ کو اپنی من مرضی سے تبدیل کر کے حکمرانی کا رجحان انتہائی تشویشناک اور ملک کو کمزور کرنے کے مترادف ہے، یہ طرز عمل جمہوریت اور عوامی امنگوں کی توہین ہے۔

مزید پڑھیں:حکومت کے ساتھ معاہدے کے 45 روز مکمل، کل لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، حافظ نعیم الرحمان

حافظ نعیم الرحمان نے جماعت اسلامی کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ’ظالمانہ اور عوام کے دشمن آئی پی پیز معاہدوں‘ کی منسوخی کو یقینی بنائے گی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کو اپنی ذمہ داری سے پیچھے ہٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔  جماعت اسلامی حکومت کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈنڈے سے مسائل حل نہیں ہوتے، بلوچستان کے لوگوں کو اعتماد میں لے کر مذاکرات کیے جائیں، حافظ نعیم الرحمان

انہوں نے مزید کہا کہ انصاف، جمہوریت اور آئین کی بالادستی کی مسلسل وکالت کی وجہ سے جماعت اسلامی کی ساکھ میں اضافہ ہوا ہے۔ آج جماعت اسلامی عوام کی مؤثر اور مضبوط آواز ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جوس بٹلر ٹی20 کرکٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

اسحاق ڈار کی مسجد نبویؐ میں حاضری، پاکستان اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں

بابر اعظم نے عمران خان کا بڑا ریکارڈ برابر، اسٹیو وا کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

ایران نے بڑے امریکی حملے کے ڈر سے مذاکرات کے لیے مجھ سے التجا کی، ٹرمپ کا دعویٰ

روس کے ساحلی تفریحی مقام پر دھماکا، 4 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک، روس اور یوکرین کے متضاد دعوے

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ