شیخ حسینہ واجد کی کابینہ کے ارکان اور مشیروں سمیت 8 افراد گرفتار

پیر 23 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیشی حکام نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی کابینہ اراکین اور مشیروں سمیت مزید 8 افراد کو گرفتار کر لیا۔

ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق تفتیشی افسران نے ملزمان کو پیر کو عدالت میں پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے نئے کرنسی نوٹ پر کام شروع، شیخ مجیب کی تصویر ہٹادی جائے گی

سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے مشیر برائے پرائیویٹ سیکٹر سلمان ایف رحمان کو سابق حکومت کے خلاف احتجاج کے حوالے سے4 الگ الگ مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔

حکام کی طرف سے حراست میں لیے جانے والے افراد میں سابق وزیر قانون انیس الحق، جاتیہ سماج تانترک دل پارٹی (جے ایس ڈی ) کے صدر اور سابق وزیر حسن الحق انو، بنگلہ دیش ورکرز پارٹی کے صدر اور سابق وزیر رشید خان مینن، سابق وزیر مملکت برائے آئی سی ٹی جنید احمد پالک اور دیگر شامل ہیں۔

مزید پڑھیے: بنگلہ دیش کی معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے محل کو میوزیم میں بدلنے کا اعلان

تفتیشی افسران نے ملزمان کو پیر کو ملزمان کو ڈھاکہ میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ناظمین اختر کی عدالت میں پیش کیا اور ملزمان کی متعلقہ مقدمات میں گرفتاری ظاہر کرنے کی منظوری دینے کی درخواست کی۔

مزید پڑھیں: راحت فتح علی خان کا ڈھاکہ میں کنسرٹ، بنگلہ دیشی طلبا کے لیے ٹکٹس پر خصوصی رعایت کا اعلان

عدالت نے درخواستیں منظور کرتے ہوئے ملزمان کو جیل بھیج دیا۔ ملزمان پر سفر باڑی میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران جسان نامی شہری اور نیو مارکیٹ کے علاقے میں طالب علم محمد شمیم ​​کے قتل میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نگاہے یا رسول اللہ نگاہے

معروف PUBG کنٹینٹ کریئیٹر فاروق احمد کا انتقال کیسے ہوا؟ موت کی وجہ سامنے آگئی

اسحاق ڈار کی برطانوی قومی سلامتی مشیر سے ملاقات، خطے کی سیکیورٹی اور پاک برطانیہ تعاون پر تبادلہ خیال

انڈونیشیا: بدعنوانی کے خلاف ہزاروں افراد پارلیمنٹ کے سامنے پہنچ گئے، پولیس کے ساتھ جھڑپیں

بچوں کے لیے فیس بک، انسٹاگرام پر بڑا کریک ڈاؤن، روزانہ صرف 2 گھنٹے استعمال کی اجازت

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ