9 مئی کے جن ملزمان کو پریس کانفرنس کروا کر چھوڑا گیا وہ بھی منصوبہ سازوں میں شامل تھے، حنیف عباسی

اتوار 29 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ 9 مئی کے جن ملزمان کو پریس کانفرنس کروا کر چھوڑا گیا وہ بھی منصوبہ سازوں میں شامل تھے، ملک میں عمران خان اور بی ایل اے کی صورت میں خوارج پیدا کرنے کی سازش ہورہی ہے، جس شخص نے رینجرز اہلکاروں کو کچلا وہ اعتراف کرچکا کہ اس نے عمران خان کی تقاریر سے متاثر ہوکر یہ اقدام اٹھایا۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، 26 نومبر کو ہزاروں لوگوں  کے مرنے اور زخمی ہونے کی باتیں کی گئیں، ہمیں اپنے ملک کے خلاف ہونے والی سازشوں کو بھانپنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں سانحہ 9 مئی: ملٹری کورٹس نے عمران خان کے بھانجے حسان نیازی سمیت 60 مزید مجرمان کو سزائیں سنا دیں

حنیف عباسی نے کہاکہ ایٹمی پروگرام اس ملک اور قوم کا ہے، 9 مئی کے جن ملزمان کو سزائیں سنائی گئیں ان کی فوجی تنصیبات پر حملوں کی فوٹیجز موجود ہیں۔

مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ پاکستان میں سازشوں کے آلہ کار ہمارے ہی لوگ ہیں، ہمیں واضح کرنا ہوگا کہ ہم شام، عراق یا لیبیا نہیں، کیونکہ پاکستان کو آج شام اور عراق ماڈل پر پرکھا جا رہا ہے، ملک میں پشتون کارڈ کھیلنے کی بھی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، پی ٹی آئی بڑے عرصے سے سول نافرمانی کی بات کررہی ہے، ان لوگوں نے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے سامنے احتجاج کیے، پاکستان کو امداد نہ دینے کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ کو خطوط لکھے گئے اور لابی فرمز ہائر کرکے پاکستان پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہاکہ 26 نومبر کو ملک میں جو کچھ ہوا وہ پاکستان پر حملہ تھا، اس روز پاکستان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا گیا، آج افغانستان جیسے ملک کی جانب سے بھی ہمیں آنکھیں دکھائی جارہی ہیں اور اس پر پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے شادیانے بجائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میں نے پارلیمنٹ میں تحریک انصاف سے معافی مانگنے کا مطالبہ نہیں کیا، اگر معافی دینی ہی ہے تو سزا پانے والے بچوں کو دی جائے، اگر میرا رشتے دار بھی فوجی تنصیبات پر حملہ کرے تو اس کا فوجی عدالت میں ٹرائل ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں نواز شریف، آصف زرداری اور عمران خان مذاکرات کے لیے بیٹھ جائیں تو مسائل حل ہوجائیں گے، رانا ثنااللہ

انہوں نے مزید کہاکہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اقتدار سنبھالتے ہی پاکستان پر حملہ آور ہوجائیں گے تو ہم دیکھ لیں گے، تحریک انصاف والوں کو اپنا منطقی انجام نظر آرہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم سفارتی دورہ پر آج روانہ ہوں گے

آبنائے ہرمز پر امریکی شکنجہ: ایران کی سمندری تجارت بند، خطے میں کشیدگی اور عالمی معیشت متاثر

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ایران امریکا مذاکرات کی بحالی کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

اسلام آباد میں کیا دیکھوں اور فارغ وقت کہاں گزاروں؟ امریکی صحافی نے پاکستانیوں سے تجاویز مانگ لیں

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا