گوگل کی 2025 میں ترجیحات کیا ہوں گی، منصوبہ بندی سامنے آگئی

اتوار 29 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوگل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او )کا کہنا ہے کہ اے آئی ماڈل جیمنی 2025 میں کمپنی کی توجہ کا محور رہے گی، کمپنی اپنی زیادہ سے زیادہ توجہ ’جیمنی‘ کے فیچرز میں جدت طرازی لانے اور اسے بہتر سے بہتر بنانے پر مرکوز کرے گی۔

گوگل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سندر پچائی نے گوگل کے ملازمین کو بتایا کہ 2025 کمپنی کے لیے ایک اہم ترین سال ہوگا۔

امریکی ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق اس نے 18 دسمبر کو ہونے والے گوگل کی نئی حکمت عملی سے متعلق اجلاس کی آڈیو حاصل کی ہے جس میں سندر پچائی اور دیگر ایگزیکٹوز آفیسرز نے آنے والے سال کے لیے اپنی ترجیحات کا تعین کیا ہے۔

سندر پچائی نے کہا کہ میرے خیال میں 2025 بہت ہی اہم ہوگا۔ ’یہ اس لیے انتہائی اہم ہے کہ مصنوعی ذہانت کا استعمال موجودہ دور کی بنیادی ضرورت بن چکا ہے، ہم آئندہ سال بغیر وقت ضائع کیے کمپنی کے اے آئی شعبے کو آگے بڑھائیں گے۔

اس وقت منصوعی ذہانت (اے آئی) میں گوگل جیسی ٹیک کمپنیاں بھاری سرمایہ کاری کر رہی ہیں، سندر پچائی نے اعتراف کیا کہ کمپنی کو مصنوعی ذہانت میں مزید بہتری لانے کی ضرروت ہے-

انہوں نے جیمنی ایپ (اسی نام کے کمپنی کے اے آئی ماڈل پر مبنی) کو ’مضبوط رفتار‘ قرار دیا، جبکہ یہ بھی تسلیم کیا کہ ’ہمیں 2025 میں اس فرق کو ختم کرنے اور وہاں قائدانہ پوزیشن قائم کرنے کے لیے مزید محنت کرنا ہو گی۔

انہوں نے اپنے ایگزیکٹو بورڈ کے ممبران سے کہا کہ اگلے سال جیمنی کے صارفین کی تعداد کو بڑھانا اور اس کے فیچرز میں مزید بہتری لانا ہماری سب سے اہم ترجیحات ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ فوجی مشق ’شیک ہینڈز II‘ کا تربیلا میں آغاز

شرح سود میں اضافے پر تاجر تنظیمیں مایوس، معاشی بحالی سے متصادم قرار دیدیا

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کردی، صدر ٹرمپ تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

فیلڈ مارشل کو اللہ نے عزت دی، ایسا مقام پاکستان کو اس سے قبل کبھی نہیں ملا، گورنر پنجاب

سیکیورٹی فوسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، طالبان چوکیاں تباہ

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟