سابق امریکی صدر جمی کارٹر 100 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

پیر 30 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے سابق صدر جمی کارٹر انتقال کرگئے ہیں۔ ان کی عمر 100 برس تھی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، سابق امریکی صدر جمی کارٹر  کا انتقال گزشتہ روز ریاست جارجیا میں اپنے گھر پر ہوا، وہ کافی عرصہ سے علیل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: 19 نومبر1977: جب مصری صدر انور سادات اسرائیل جا پہنچے

جمی کارٹر یکم اکتوبر 1924 کو پیدا ہوئے، وہ امریکا کے 39ویں صدر تھے۔ انہوں نے 1977 سے 1981 تک بطور صدر ذمہ داریاں ادا کیں۔ ان کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے تھا۔

انہوں نے 1978 میں تاریخی کیمپ ڈیوڈ معاہدے کی ثالثی کی جس نے مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے ایک فریم ورک تشکیل دیا۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں بین الاقوامی امن، جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے امن کے نوبیل انعام سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق امریکی خاتون اول روزلین کارٹر 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

جمی کارٹر پہلے امریکی صدر تھے جنہوں نے 100 سالہ زندگی پائی۔ امریکی صدر جوبائیڈن  نے سابق صدر جمی کارٹر کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کا اعلان کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مسجد اقصیٰ کے دروازے 14 روز سے بند ہیں، طاہر اشرفی نے عالم اسلام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

دہشتگرد افغان حکومت نے سرخ لکیر عبور کرلی، صدر مملکت کی شہری علاقوں پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، وزیر مذہبی امور سردار یوسف

افغان طالبان کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے