پی ٹی آئی مسلح جتھے کے ساتھ اسلام آباد آرہی ہے، ان کی غلط فہمی دور ہو جائےگی، رانا ثنااللہ نے خبردار کردیا

منگل 15 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف تشدد کی نیت اور مسلح جتھے کے ساتھ اسلام آباد آ رہی ہے، پی ٹی آئی والوں کی غلط فہمی دور ہو جائےگی۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا دورہ سندھ ناکام، ’بس ایسے ہی لاکھوں لوگ 27 ستمبر کو بھی نکلیں گے‘

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر کوئی مسلح جتھے کی صورت میں نظام تہہ و بالا کرنے آئے تو کیا کارروائی کا اختیار نہیں؟ پی ٹی آئی والے غیرمسلح ہوئے تو آنسو گیس ہی مددگار ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ریڈ زون کا تحفظ کیا جائے گا اور فوج تعینات کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ ایسے جتھوں میں دہشت گرد بھی اپنے کام کے لیے پیش پیش رہتے ہیں۔ پی ٹی آئی نے اسلام آباد انتظامیہ کے ساتھ بھی بیٹھ کر احتجاج کے حوالے سے کچھ طے نہیں کیا۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے بجائے خیبرپختونخوا سے داخل ہونے والے راستوں کو بند کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو 10 بار بھی شفا اسپتال منتقل کر دیتے تو انہوں نے احتجاج کرنا تھا۔ پی ٹی آئی پرامن احتجاج نہیں کرنا چاہتی، تحریک انصاف کو اسلام آباد میں داخل ہونے دینے کا مطلب شہر کی سلامتی داؤ پر لگانا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سہیل آفریدی لاہور کا گھیراؤ کرنے نہیں گئے تھے اور نہ ہی ایسا کوئی پروگرام تھا، وہ لاہور میں لوگوں کو اپنے انتشاری ایجنڈے کے لیے متحرک کرنے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: کبھی گرفتاری کا دعویٰ، کبھی سڑک پر احتجاج، سہیل آفریدی لاہور میں کیا کرتے رہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی افراتفری اور انتشار پھیلانا چاہتے تھے لیکن کامیاب نہیں ہوئے، پی ٹی آئی والوں کی غلط فہمی دور ہو جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سوشل میڈیا سے آمدن پر ٹیکس کا نیا طریقہ، یوٹیوب کے ایک ہزار ویوز کا ٹیکس 195 روپے مقرر

خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کی ضرورت پڑی تو ضرور لگے گی: فیصل کریم کنڈی

سعودی عرب میں پاک افواج دہائیوں سے متعدد شعبوں میں موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کا سی این این کو انٹرویو

پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، 8 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

سرکاری اور پرائیویٹ حج اسکیم میں بکنگ جاری، 65 ہزار سے زیادہ عازمین نے واجبات جمع کرا دیے

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان ایک پیج پر؟ حکومت کی مذاکرات کی آفر ایک ٹریپ

’پانی اور واش روم کی سہولت نہیں، مٹی پر سوتے ہیں‘، لانگ مارچ میں شامل پی ٹی آئی کارکنان رات کیسے گزارتے ہیں؟

متنی کے عوام پانی، صحت اور تعلیم کو ترس گئے، مگر خیبرپختونخوا حکومت کی ترجیحات جلسے، جلوس اور لانگ مارچ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف! رک جاؤ

سات سالہ حبیبہ کے اسکول سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر

37 گیندیں، جب آفریدی افسانہ بنا