موبائل فون کی بیٹری ٹائمنگ کیسے بڑھائیں؟

اتوار 5 جنوری 2025
author image

ڈاکٹر خوشبخت صدیقی

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اف! موبائل کو بھی ابھی ڈیڈ ہونا تھا، (رضا نے زچ ہوکر کہا)۔ دراصل رضا کو اچانک ہی ایک ضروری کال کرنی تھی، مگر دن میں کئی بار موبائل چارج کرنے کے باوجود اس کے فون کی بیٹری بہت جلد جواب دے جاتی تھی۔

موبائل کی بیٹری جلدی ختم ہونا صرف ایک رضا کا دردِ سر نہیں، بلکہ یہ مسئلہ آج کل کے دور میں تقریباً ہر اسمارٹ فون صارف کو درپیش ہے۔ بیٹری کا جلد ختم ہونا نہ صرف پریشان کُن ہوتا ہے، بلکہ بعض اوقات اہم لمحات میں فون بند ہونے کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بیٹری جلد ختم ہونے کی کئی پوشیدہ وجوہات بھی ہوسکتی ہیں؟

بیٹری کے جلد ختم ہونے کی بڑی وجوہات

سب سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ آخر بیٹری اتنی جلدی ختم کیوں ہوم جاتی ہے۔ اکثر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ان کا فون پرانا ہو رہا ہے یا بیٹری خراب ہو گئی ہے، لیکن ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا۔

جدید اسمارٹ فونز میں مختلف ایپس اور فیچرز بیک وقت کام کر رہے ہوتے ہیں، جو آپ کے فون کی بیٹری پر غیر معمولی دباؤ ڈالتے ہیں۔ مثال کے طور پر نیویگیشن ایپس جیسے گوگل میپس یا سوشل میڈیا ایپس انسٹاگرام اور فیس بک وغیرہ آپ کے فون کی بیٹری کو سب سے زیادہ متاثر کرتی ہیں۔

یہ ایپس بیک گراؤنڈ میں بھی متحرک رہتی ہیں۔ بیک گراؤنڈ ڈیٹا، نوٹیفکیشنز، لوکیشن سروسز اور ایپ ویجیٹس جیسی خصوصیات بیٹری کے جلد ختم ہونے کی سب سے بڑی وجوہات میں شامل ہیں۔

مشہور ایپس کا بیٹری پر اثر

آپ کے فون کی بیٹری ختم ہونے میں سب سے بڑا کردار مشہور ایپس کا ہوتا ہے۔ فیس بک، انسٹاگرام، اور یوٹیوب جیسی ایپس آپ کے فون کے پروسیسر اور جی پی ایس کو مسلسل استعمال کرتی ہیں۔ یوٹیوب جیسے پلیٹ فارمز پر ویڈیوز دیکھنا اور فیس بک کے متعدد فیچرز استعمال کرنا بظاہر تو تفریح فراہم کرتے ہیں، لیکن یہ سب کچھ بیٹری پر غیر ضروری دباؤ ڈالتا ہے۔

انسٹاگرام جیسی ایپس میں موجود اسٹوریز، ریلز، اور تصاویر بیٹری پر براہ راست اثر ڈالتی ہیں۔ اس کے علاوہ انسٹاگرام کی جانب سے لوکیشن کا مسلسل استعمال آپ کی بیٹری کو تیزی سے ختم کرتا ہے۔ اسی طرح فیس بک میسنجر جیسی ایپس، جو صرف پیغامات بھیجنے تک محدود نہیں بلکہ ویڈیو کالز، وائس میسجز اور فائل شیئرنگ کے لیے بھی استعمال ہوتی ہیں، جو کہ بیٹری کو مزید نقصان پہنچاتی ہیں۔

بیک گراؤنڈ ڈیٹا اور نوٹیفکیشنز

کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ آپ کی ایپس بیک گراؤنڈ میں کیا کر رہی ہیں؟ جب آپ ایک ایپ استعمال نہیں کر رہے ہوتے، تب بھی وہ بیک گراؤنڈ میں کام کرتی ہیں۔ مثال کے طور پر، سوشل میڈیا ایپس آپ کی تصاویر، ویڈیوز، اور ڈیٹا کو مسلسل اپ ڈیٹ کرتی رہتی ہیں۔ یہ عمل بیٹری پر بہت زیادہ اثر ڈالتا ہے۔

اسی طرح نوٹیفکیشنز بھی بیٹری کا بڑا حصہ خرچ کرتے ہیں۔ ہر ایپ کی جانب سے ملنے والی نوٹیفکیشن آپ کے فون کے اسکرین اور پروسیسر کو بار بار متحرک کرتی ہیں، جس سے بیٹری زیادہ خرچ ہوتی ہے۔

لوکیشن سروسز کا بے دریغ استعمال

لوکیشن سروسز کو فعال رکھنا بظاہر ایک سہولت لگتا ہے، لیکن یہ آپ کی موبائیل بیٹری کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ نیویگیشن ایپس کے علاوہ دیگر سوشل میڈیا ایپس بھی آپ کی لوکیشن تک رسائی حاصل کرتی ہیں۔ یہ فیچر خاص طور پر اس وقت نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں جب ایپ آپ کی لوکیشن کو بیک گراؤنڈ میں مسلسل ٹریک کر رہے ہوں۔

بیٹری کی کارکردگی بہتر کیسے بنائیں؟

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ بیٹری لائف کو کیسے بڑھایا جائے؟ اس کے لیے سب سے پہلے آپ کو اپنی عادات میں تبدیلی لانی ہوگی۔ چند آسان اقدامات کے ذریعے آپ اپنی بیٹری کی کارکردگی میں نمایاں بہتری لا سکتے ہیں۔

پہلا قدم یہ ہے کہ غیر ضروری ایپس کو ڈیلیٹ کر دیں یا ان کا استعمال محدود کر دیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ فیس بک یا انسٹاگرام زیادہ استعمال نہیں کرتے، تو ان کے لائٹ ورژنز انسٹال کریں۔ یہ ہلکی ایپس بیٹری اور ڈیٹا دونوں کی بچت کرتی ہیں۔

دوسرا اہم اقدام لوکیشن سروسز کا محدود استعمال ہے۔ جب آپ نیویگیشن یا دیگر ضروری ایپس استعمال نہ کر رہے ہوں تو لوکیشن سروسز کو بند کر دیں۔ اس کے علاوہ سیٹنگز میں جا کر صرف ان ایپس کو لوکیشن تک رسائی دیں جن کے لیے یہ واقعی ضروری ہو۔

نوٹیفکیشنز کو کنٹرول کرنا بھی ضروری ہے۔ غیر ضروری نوٹیفکیشنز بند کریں تاکہ آپ کا فون بار بار متحرک نہ ہو۔ یہ عمل نہ صرف بیٹری کی بچت کرے گا بلکہ آپ کی توجہ کو بھی بہتر بنائے گا۔

بیٹری سیونگ موڈ اور دیگر خصوصیات کا استعمال

زیادہ تر جدید اسمارٹ فونز میں بیٹری سیور موڈ شامل ہوتا ہے، جو آپ کے فون کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔ جب بیٹری کم ہو تو بیٹری سیور موڈ کو فعال کریں، تاکہ غیر ضروری فیچرز بند ہو جائیں اور بیٹری زیادہ دیر تک چلے۔

اسی طرح فون کی برائٹنس کو آٹو موڈ پر رکھیں یا اسے خود ہی کم کریں۔ اسکرین کا مسلسل متحرک رہنا بیٹری کے جلد ختم ہونے کی سب سے بڑی وجہ ہو سکتی ہے۔

غیر ضروری فیچرز کو بند کریں

وائی فائی، بلوٹوتھ اور موبائل ڈیٹا جیسے فیچرز کو صرف ضرورت کے وقت فعال کریں۔ اگر یہ فیچرز غیر ضروری طور پر آن رہیں، تو یہ آپ کی بیٹری کو تیزی سے ختم کر سکتے ہیں۔

غیر معیاری چارجرز سے پرہیز کریں

بیٹری کی کارکردگی کا دار و مدار صرف ایپس اور سیٹنگز پر نہیں، بلکہ آپ کے فون کے چارجر پر بھی ہوتا ہے۔ ہمیشہ اوریجنل یا معیاری چارجر کا استعمال کریں تاکہ بیٹری خراب نہ ہو۔ غیر معیاری چارجر نہ صرف بیٹری کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ فون کے دیگر حصوں کو بھی متاثر کر سکتے ہیں۔

بیک گراؤنڈ ایپس کو بند کرنا نہ بھولیں

فون استعمال کرنے کے بعد ایپس کو بیک گراؤنڈ میں کھلا نہ چھوڑیں۔ ہمیشہ سیٹنگز میں جا کر بیک گراؤنڈ ایپس کو بند کریں۔ یہ عمل بیٹری کو لمبے عرصے تک محفوظ رکھ سکتا ہے۔

اسمارٹ فونز کی بیٹری جلد ختم ہونا اک عام مسئلہ ہے، لیکن چند آسان عادات اور سیٹنگز میں تبدیلی کے ذریعے اس مسئلے کو حل کیا جا سکتا ہے۔ اگرچہ جدید فونز زیادہ پاورفل ہیں، لیکن ان کے فیچرز بھی زیادہ بیٹری خرچ کرتے ہیں۔ اپنی ایپس، فیچرز، اور سیٹنگز کا باقاعدگی سے جائزہ لیں اور غیر ضروری عوامل کو کنٹرول میں رکھیں۔

یاد رکھیں فون کی بیٹری کا خیال رکھنا نہ صرف فون کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے بلکہ اس کی عمر کو بھی طویل کر دیتا ہے۔

ادارے کا کالم نگار کی رائے کے ساتھ متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

ایران کا میزائل پروگرام تباہ کرنا ہمارا مقصد ہے، امریکی وزیر خارجہ

خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

مشرق وسطیٰ جنگ: خلیج فارس میں رکے جہاز پر کئی پاکستانی پھنس گئے، کراچی کا رہائشی بھی شامل

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان