کراچی: لی مارکیٹ میں کھدائی کے دوران 2 مجسمے برآمد، ماہرین نے تحقیق شروع کر دی

جمعہ 24 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے قدیم علاقے لی مارکیٹ میں بحالی کے منصوبے کے دوران کھدائی کرتے ہوئے 2 مجسمے برآمد ہوئے ہیں جن کی تاریخی حیثیت اور قدامت جانچنے کے لیے ماہرین نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی سو رہا تھا، مگر ’منی برازیل‘ جاگ رہا تھا، لیاری میں فٹبال فائنل کی رات کیسی گزری؟

کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ مجسموں کو محفوظ طریقے سے دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی تاریخی اہمیت اور اصلیت کا تعین ماہرین کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کی جانب سے لیاری میں واقع لی مارکیٹ میں بحالی اور مرمت کا کام جاری تھا کہ کھدائی کے دوران قدیم طرز کے دو مجسمے دریافت ہوئے۔ ابتدائی مشاہدے کے مطابق دونوں مجسمے اچھی حالت میں محفوظ ہیں۔

مزید پڑھیے: فلم میرا لیاری: پروپیگنڈا کے خلاف پاکستان کا حقیقت پر مبنی جواب

مرتضیٰ وہاب کے مطابق ثقافتی ورثے سے متعلق اداروں سے بھی رابطہ کر لیا گیا ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ مجسمے کتنے قدیم ہیں، ان کی تاریخی اہمیت کیا ہے اور آیا ان کی مشابہت برصغیر میں پہلے دریافت ہونے والے آثار سے ہے یا نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مقام پر کھدائی نہایت احتیاط سے جاری رکھی جا رہی ہے تاکہ اگر مزید مجسمے یا تاریخی نوادرات موجود ہوں تو انہیں بھی محفوظ طریقے سے نکالا جا سکے۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ دریافت ہونے والے مجسموں کا سائنسی تجزیہ بھی کیا جائے گا تاکہ ان سے متعلق تمام پہلوؤں کو واضح کیا جا سکے۔

کے ایم سی کے مطابق مختلف متعلقہ ادارے اس معاملے پر مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں جبکہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تمام تفصیلات میڈیا کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: فلم ‘میرا لیاری’ کی تشہیر کے دوران دنانیر مبین کے لباس پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑگئی

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دریافت ہونے والے یہ مجسمے برصغیر میں ماضی میں ملنے والی قدیم مورتیوں سے مشابہت رکھتے ہیں تاہم ان کی حتمی تاریخی حیثیت ماہرین کی رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آئے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان میں خواتین پر تشدد اور ہلاکتوں میں سنسنی خیز اضافہ، برطانوی اخبار کی تحقیقاتی رپورٹ

پاکستان میں ایندھن کی قلت نہیں ہونے دی، قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک

محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا اچانک دورہ، امیگریشن کاؤنٹرز مکمل کھلے رکھنے کا حکم

80 برس کی عمر میں عالمی اعزاز، چینی مصورہ کائی گاؤ نے تاریخ رقم کردی

بی جے پی کی اوچھی حرکتیں: جھارکھنڈ میں احتجاج کے دوران اسٹوڈنٹ لیڈر نیہا بورا پر سیاہی پھینک دی گئی

ویڈیو

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران اور عمان معاہدے کے قریب، تہران نے امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کی شرط رکھ دی

اگر عام آدمی کا احتساب ہوتا ہے تو وزرا بھی قانون سے ماورا نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

کالم / تجزیہ

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں