پی بی 45 کوئٹہ میں پولنگ اسٹیشنز کے تنازعے پر سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری

بدھ 1 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 سپریم کورٹ نے بلوچستان کے انتخابی حلقے پی بی 45 کوئٹہ کے 15 پولنگ اسٹیشز سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عقیل عباسی نے 25 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف میر علی مدد جتک کی اپیل خارج کردی ہے۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ کے تحت الیکشن ٹربیونل کو سول کورٹ کے اختیارات حاصل ہیں اور الیکشن ٹریبونل انتخابی عذرداری کی شکایت پر قانون شہادت کے تحت شواہد بھی ریکارڈ کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:سپریم کورٹ: بلوچستان کے حلقہ پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا فیصلہ برقرار

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ تکنیکی بنیادوں پر حقائق کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، الیکشن ٹریبونل میں درخواست انتخابی عذرداری قانون کے مطابق دائر کی گئی۔ سپریم کورٹ نے تفصیلی فیصلے میں انتخابی نتیجہ مرتب کرتے ہوئے مبینہ بے ضابطگیوں کی بھی نشاندہی کی اور کہا کہ بظاہر پولنگ عملے نے ساز باز کے ذریعے انتخابی نتیجے میں ردوبدل کی۔

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ درخواست گزار میر علی مدد جتک کے 4912 ووٹوں میں فارم 45 کے ذریعے اضافہ کیا گیا جبکہ مخالف امیدوار میر محمد عثمان کے ووٹ 1623 ہی رہے۔

Supreme Court Verdict by khowarichitral on Scribd

سپریم کورٹ کے مطابق الیکشن ٹریبونل کے ریکارڈ کے مطابق 15 پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 میں فراڈ کیا گیا۔ سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کردی۔

یاد رہے کہ 20 نومبر کوبلوچستان کے حلقہ پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے سپریم کورٹ نے علی محمد جتک کی الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف اپیل خارج کر دی تھی۔

جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کی جانب سے سماعت کے دوران جسٹس عقیل عباسی کا کہنا تھا کہ اس کیس میں الزام فارم 45 اور 47 میں تضاد کا ہے، جو ریکارڈ سے واضح ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی سی بی کا ڈومیسٹک سیزن 27-2026 کے لیے کرکٹرز کی فٹنس پالیسی کا اعلان

گرفتار شرپسند کا کالعدم کمیٹی کے مسلح گروپ سے تعلق اور رینجرز پر فائرنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر الیکشن میں شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے، ن لیگ کا بلاول بھٹو کی تنقید پر جواب

ایپل نے آئی او ایس 26.6 جاری کر دیا، سیکیورٹی اور کارکردگی مزید بہتر بنادی گئی

آئندہ مالی سال کے لیے دیت کی رقم ایک کروڑ 93 لاکھ 52 ہزار 390 روپے مقرر

ویڈیو

امریکی کانگریس کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزاد کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، بلاول بھٹو

جنوب مغربی جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی