گرفتار شرپسند کا کالعدم کمیٹی کے مسلح گروپ سے تعلق اور رینجرز پر فائرنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف

منگل 28 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا اشتعال انگیز ایجنڈا ایک بار پھر سامنے آ گیا ہے، جس کے مطابق آزاد جموں کشمیر کے امن کو نقصان پہنچانے کے لیے منظم منصوبہ بندی کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق راولاکوٹ سے گرفتار ایک شرپسند محمد عابد نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اس کا تعلق کالعدم کمیٹی کے مسلح گروپ سے ہے۔

رینجرز پر فائرنگ کا اعتراف

گرفتار شرپسند کے مطابق رات کے وقت 10 سے 15 ساتھی رینجرز پر فائرنگ کے دوران زخمی ہوئے۔ اس نے اعتراف کیا کہ اس کے پاس بھی گن موجود تھی اور ان کی فائرنگ سے رینجرز کے 4 سے 5 اہلکار زخمی ہوئے۔

100 سے 150 مسلح افراد مختلف مقامات پر موجود ہونے کا دعویٰ

گرفتار شرپسند نے مزید کہاکہ کالعدم کمیٹی کے 100 سے 150 مسلح افراد اب بھی مختلف مقامات پر ہتھیاروں سمیت موجود ہیں۔

اس نے یہ بھی انکشاف کیاکہ اسے قریباً 2 ہفتے قبل اسی مقصد کے لیے بیرون ملک سے لایا گیا تھا۔

گرفتار شرپسند نے اعتراف کیا کہ وہ تربیت یافتہ سنائپر ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ احتجاجی ہجوم میں پیشہ ور اور تربیت یافتہ مسلح عناصر بھی شامل تھے۔

ماہرین کے مطابق کالعدم ایکشن کمیٹی کے احتجاج میں مسلح عناصر کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ اشتعال انگیزی کے پیچھے پیشگی منصوبہ بندی اور واضح مقاصد کارفرما تھے۔

انہوں نے کہاکہ دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے ادارے انتہائی تحمل، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے اچھی بات چیت کا اعتراف، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں تیز

پی سی بی کا ڈومیسٹک سیزن 27-2026 کے لیے کرکٹرز کی فٹنس پالیسی کا اعلان

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر الیکشن میں شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے، ن لیگ کا بلاول بھٹو کی تنقید پر جواب

ایپل نے آئی او ایس 26.6 جاری کر دیا، سیکیورٹی اور کارکردگی مزید بہتر بنادی گئی

آئندہ مالی سال کے لیے دیت کی رقم ایک کروڑ 93 لاکھ 52 ہزار 390 روپے مقرر

ویڈیو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے اچھی بات چیت کا اعتراف، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں تیز

امریکی کانگریس کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزاد کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، بلاول بھٹو

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی