کرم امن معاہدہ: ایم ڈبلیو ایم کا ملک بھر سے دھرنے ختم کرنے کا اعلان

بدھ 1 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ضلع کرم میں دو متحارب قبائل کے درمیان امن معاہدے کے بعد مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) نے ملک بھر سے دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں کرم میں متحارب فریقین کس بات پر متفق ہوئے؟ مسودہ سامنے آگیا

مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے ملک بھر سے دھرنے ختم کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہاکہ کرم میں دونوں قبائل کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں، اب معاہدے پر عملدرآمد کرانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

راجہ ناصر عباس نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں حکومت فی الفور معاہدے پر عملدرآمد کرانے کے لیے اقدامات کرے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں دو متحارب قبائل کے درمیان سیز فائر پر اتفاق ہوگیا ہے، اور 14 نکاتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں کرم امن معاہدہ، فریقین منافرت پھیلانے والوں کو مسترد کریں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

معاہدے کے مطابق فریقین کی جانب بنائے گئے مورچے ختم کیے جائیں گے، جبکہ ہیوی اسلحہ حکومت کے حوالے کردیا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی