ملٹری کورٹس سے رہائی پانے والے مجرمان کی رحم کی درخواستیں سامنے آگئیں

جمعرات 2 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملٹری کورٹس سے سزا یافتہ 19 مجرمان کو رحم کی اپیلیں منظور ہونے پر جمعرات کو رہا کر دیا گیا۔

ملزمان کی رہائی  دائر کردہ ’مَرسی پٹیشنز‘ پر قانونی کارروائی کے بعد عمل میں لائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ 9 مئی کے 19 مجرمان کی سزاؤں میں معافی کا اعلان کردیا گیا

سانحہ 9 مئی کی سزاؤں پر عملدرآمد کے دوران مجرمان نے قانونی حق استعمال کرتے ہوئے رحم اور معافی کی پٹیشنز دائر کی تھیں۔

مجرمان نے رحم کی اپیلوں میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔

محمد بلاول حسین

مجرم محمد بلاول حسین نے اپنی رحم کی درخواست میں استدعا کی کہ ’میرا 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونا بہت بڑی غلطی تھی مجھ پر رحم کیا جائے اور میری معافی کی درخواست قبول کی جائے‘۔

مزید پڑھیے: 9مئی واقعات میں ملوث 19 مجرمان کے لیے معافی کا اعلان بڑی پیش رفت نہیں، بیرسٹر گوہر

انہوں نے مزید لکھا کہ میں نہایت عاجزی کے ساتھ درخواست کرتا ہوں کہ میرے ساتھ حسن سلوک کا معاملہ کیا جائے۔

زاہد خان

مجرم زاہد خان نے اپنی درخواست میں لکھا کہ ’ریاست کے خلاف اپنے غلط کاموں پر شرمندہ ہوں۔

سعید عالم

9 مئی کے ایک اور مجرم سیعد عالم نے اپیل کی کہ ’میں 9 مئی میں ریاست کے خلاف کیے گئے غلط کاموں پر شرمندہ ہوں، میری عاجزانہ درخواست  ہے کہ میری رحم کی درخواست کو قبول کیا جائے اور میری سزا معاف کی جائے‘۔

محمد سلیمان

محمد سلیمان نے رحم کی اپیل میں کہا کہ ’انتہائی عاجزی کے ساتھ میری درخواست ہے کہ میرے ساتھ حسن سلوک کا معاملہ کیا جائے’۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے قیدیوں کی رہائی کیسے ممکن ہے؟ احسن اقبال نے بتا دیا

محمد سلیمان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے 9 مئی کے کاموں پر شرمندہ ہیں اور اب حکام کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔

محمد الیاس

محمد الیاس نے کہا کہ ’میرے ساتھ رحم کیا جائے، 9 مئی کو مجھے بعض افراد نے گمراہ کیا‘۔ انہوں نے مزید لکھا کہ میں اپنی غلطیوں کی پوری ذمہ داری لیتا ہوں، میں جانتا ہوں میرے عمل سے میرے خاندان کو شرمندگی اٹھانی پڑی۔

یاسر نواز

یاسر نواز نے کہا کہ میں انتہائی عاجزی سے درخواست کرتا ہوں کہ میرے معاملے  میں حسن سلوک اور نرمی کی جائے۔ ’میں 9 مئی کو ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف لوگوں کو اکسانے والی غلطیوں کا اعتراف کرتا ہوں ‘۔

19 مجرمان کی پٹیشنز انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قانون کے مطابق منظور کی گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟