پشاور میں 2 گروہوں کے درمیان فائرنگ، 5 افراد جاں بحق، 6 زخمی

ہفتہ 4 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبہ خیبر پختونخوا کے دارلحکومت پشاور کے علاقے تہکال میں 2 گرو ہوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 13 افراد ہلاک

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز کاشف ذوالفقار نے میڈیا کو بتایا کہ یہ واقعہ 2 فریقین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران پیش آیا، بقول ان کے یہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے تاہم پولیس اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور فرار ہونے والے مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

ورسک کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مختیار خان نے بتایا کہ ایک پارٹی کے لوگ ایک شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے جب ان کا سامنا ایک پل کے قریب موجود دوسری پارٹی سے ہوا۔ اس کے بعد دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 5 افراد قتل اور 6 زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں:پشاور: زمین کے تنازع پر فائرنگ، خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق

ایس پی نے بتایا کہ ہماری معلومات کے مطابق ان کے درمیان ماضی سے تنازع چلا آ رہا تھا اور جائیداد کے تنازع پر ماضی کے قتل کو لے کر فریقین کے درمیان ذاتی دشمنی تھی‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اس بات کا تعین کر رہی ہے کہ دونوں طرف سے کتنے لوگوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اکیڈمی ٹاؤن کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد اور 2 راہگیروں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

ادھر مقامی پولیس نے دعویٰ کیا کہ ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا جس کی شناخت صبور کے نام سے ہوئی، جبکہ دیگر حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔ مبینہ حملہ آور اور متاثرین قریبی رشتہ دار بتائے گئے تھے اور ان کے درمیان خونی جھگڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور: فائرنگ کے 2 الگ واقعات میں سرکاری افسر اور پولیس اہلکار جاں بحق

پشتاکھارا پولیس اسٹیشن کے ایک افسر نے بتایا کہ ایک ہی خاندان کے کئی افراد ایک گاڑی میں سفر کر رہے تھے جب ان کے مخالفین نے ان پر حملہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم