والد کے ہاتھوں 5 افراد کا قتل، اکرم اداس کو لواحقین سے معافی مانگنے پر تحائف کیوں ملے؟

منگل 7 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینئر کامیڈین، اداکار اکرم اداس پاکستان کے ایک مشہور فنکار ہیں جنہوں نے  پاکستانی فلموں، ڈراموں، لائیو ٹیلی ویژن اور تھیٹر میں کام کیا۔ وہ ان فنکاروں میں بھی شامل ہیں جنہوں نے ہندوستانی پنجابی فلموں میں بھی کام کیا جو بلاک بسٹر بن گئیں۔

اکرم اداس حال ہی میں وصی شاہ کے شو میں بطور مہمان شریک ہوئے۔ انہوں نے اپنے ماضی کی دردناک کہانی مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ اکرم اداس نے انکشاف کیا کہ وہ ایک امیر گھرانے سے تعلق رکھتے تھے لیکن آہستہ آہستہ سب کچھ ختم ہو گیا کیونکہ ان کے والد جرائم کی دنیا میں آ گئے اور ان کے ہاتھوں 5 لوگ مارے گئے تھے۔ پھر انہیں گرفتار کر لیا گیا اور عدالتی معاملات کے لیے تمام جائیداد بیچ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ راکھی ساونت کی نئے سال پر مدینہ منورہ سے جاری ویڈیو وائرل

اکرم اداس کے مطابق ان کے والد 14 سال تک جیل میں رہے، جب وہ 6 یا 7 سال کے تھے تو والد جیل گئے اور جب وہ 21 سال کے ہوئے تو والد جیل سے باہر آئے۔ اکرم اداس نے بتایا کہ والد کی وفات کے 40 سال کے بعد انہوں نے مقتولین کے اہلِ خانہ کو تلاش کرنے کا فیصلہ کیا اور ان سے خود جا کر معافی مانگی کیونکہ انہیں لگتا تھا کہ اگر ان لوگوں نے معاف نہ کیا تو ان کے مرحوم والد کو سکون نہیں ملے گا۔

اپنی کہانی سناتے ہوئے اکرم اداس جذباتی ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ بہت مشکل وقت تھا لیکن ان لوگوں نے میرے والد کو معاف کر دیا اور ہمیں اپنے گھر کھانے پر مدعو کیا اور مختلف تحفے تحائف بھی دیے۔ اکرم اداس نے کہا کہ معاف کرنا ہمیشہ بدلے سے بہتر ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈراما سیریل’ڈاکٹر بہو‘ کیوں مشہور ہو رہا ہے؟، ہدایتکار مہرین جبار نے وجہ بتادی

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کفایت شعاری مہم کے تحت نئی پابندیاں، وفاقی وزرا کا پیٹرول کوٹہ نصف کردیا گیا، اعظم نذیرتارڑ

300 ارب روپے کے بلا سود قرضے، وفاقی حکومت نے کاشتکاروں کے لیے بڑا اعلان کردیا

انتخابی شیڈول آئینی و قانونی تقاضوں کے مطابق جاری کیا گیا، الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کی وضاحت

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں