نجی حج کمپنیوں کو بکنگ کی اجازت دے دی گئی

جمعہ 10 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارتِ مذہبی امور نے نجی حج منظم کمپنیوں اور ذیلی کمپنیوں کو بکنگ  کی اجازت دے دی ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امورکے مطابق وزارت نےنجی حج کمپنیوں کوبکنگ کی اجازت دے دی ہے، رواں سال نجی حج اسکیم کی بکنگ 10 جنوری سے 31 جنوری تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: امسال ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے، ترجمان مذہبی امور

وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت مختلف حج پیکیجز کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کی ہیں، تفصیلات کے مطابق نجی اسکیم کے بنیادی حج پیکیج پونے 11 لاکھ سے ساڑھے 21 لاکھ کے درمیان  رکھے گئے ہیں۔

حج منظم کمپنیاں  سہولت کی فراہمی کے معاہدے (SPA)کے مطابق پرائیویٹ عازمینِ حج کی بکنگ کریں گی، اضافی سہولیات کے باعث 30 لاکھ سے زائد حج پیکیج ’حج پالیسی فامولیشن کمیٹی‘ سے منظور کروانا ہو گا

حج منظم کو 30 لاکھ سے زائد حج پیکیج کی منظوری کے وقت لازمی طور پر مکمل تفصیل فراہم کرنا ہوں گی، 3 ملین سے زائد حج پیکیج بیچنے اور خریدنے والوں کے کوائف ایف بی آر اور متعلقہ اداروں کے ساتھ شیئر کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عازمین حج کے لیے سعودی حکومت کی جاری اصلاحات مثالی ہیں، وزیر مذہبی امور چوہدری سالک

ترجمان مذہبی امور کا مزید کہنا ہے کہ نجی عازمین حج  بکنگ کرواتے وقت وزارت کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ ’پاک حج‘ سے لازمی تصدیق کرلیں، پیسوں کا لین دین صرف کمپنی کے بینک اکاؤنٹ کے ذریعے کریں اور سہولیات کا معاہدہ لازمی طلب کریں۔

وزارت کی جانب سے نجی عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حج کے لیے بکنگ کرواتے وقت حج پیکیج کی سہولیات کو اچھی طرح سمجھ لیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟