55 آف لوڈ مسافروں کو ٹکٹ کی رقم واپس کیوں نہیں ملی؟

اتوار 12 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے امیگریشن عملے نے کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ملک سے باہر قطر، سعودی عرب، کینیڈا، نیپال، ترکیہ، آذربائیجان اور عمان جانے والے 55 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:انڈین جہاز کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ، وجہ کیا بنی؟

روزانہ کی بنیاد پر آف لوڈنگ سے مسافروں کے ٹکٹس ضائع ہونے سے انہیں لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ  رہا ہے۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے قطر، سعودی عرب اور عمان جانے کے لیے پہنچے 4 مسافروں کے نام اسٹاپ لسٹ میں ہونے کی وجہ سے انہیں آف لوڈ کیا گیا، وزٹ ویزا پر کینیڈا جاتے ہوئے ایک، نیپال جاتے ہوئے 2، وزٹ ویزے پر ترکیہ جاتے ہوئے ایک لڑکی، ورک ویزے پر آذربائیجان جاتے ہوئے ایک، عمرہ ویزے پر سعودی عرب جاتے ہوئے 10 مسافروں کو ایڈوانس ہوٹل بکنگ، متعلقہ دستاویزات اور اخراجات کے لیے مناسب رقم نہ ہونے پر گزشتہ روز آف لوڈ کیا گیا۔

ورک ویزے پر آذربائیجان، مستقل رہائشی کارڈ پر سوئٹزرلینڈ جاتے ہوئے ایک مسافر کو آف لوڈ کیا گیا، ورک ویزے پر سعودی عرب جاتے ہوئے 4 افراد کو دستاویزات مکمل نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا.

عمرہ ویزے پر  سعودی عرب جاتے ہوئے 9 مسافروں کو ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کی مناسب رقم نہ ہونے سمیت دیگر  وجوہات پر پروازوں سے اتارا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے کے 13 اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج، 49 نوکری سے فارغ

وزٹ ویزے پر عراق جاتے ہوئے 2، وزٹ اور ورک ویزے پر عراق جاتے ہوئے 4، ورک ویزے پر عمان جاتے ہوئے 2، سیاحتی ویزے پر ترکیہ جاتے ہوئے ایک، ورک ویزہ پر الجیریا جاتے ہوئے ایک، سیاحتی ویزے پر یو  اے ای جاتے ہوئے 2، اسٹوڈنٹ اور وزٹ ویزا پر ملائیشیا جاتے ہوئے 2، بحرین جاتے ہوئے ایک خاتون، سری لنکا، یوگنڈا، سنگاپور کے ای ویزے پر جاتے ہوئے 3 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔

اس سے قبل 35 مسافروں کو آف لوڈ کیا جا چکا ہے اور یہ تعداد اب 90 ہو چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق  عمرہ ویزے پر سعودی عرب جاتے ہوئے مزید ایک شہری کو آف لوڈ کیا گیا، مختلف ایئر لائنز ان دنوں نان ریفنڈ ایبل ٹکٹ جاری کرتی ہیں، عام یا مزدور پیشہ افراد کم لاگت کے چکر میں نان ریفنڈ ایبل ٹکٹ خریدتے ہیں، ایسے مسافروں کو آف لوڈ کیے جانے سے ان کا ٹکٹ ضائع ہو جاتا ہے اور انہیں لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم