خام تیل مہنگا، کیا پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ ہونے والا ہے؟

منگل 14 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ سال عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، خام تیل کی قیمت سب سے زیادہ 10 اپریل کو 91.17 ڈالر فی بیرل اور کم سے کم 10 ستمبر کو 70.17 ڈالر فی بیرل ہو گئی تھی، جبکہ 31 دسمبر کو خام تیل کی قیمت 74.64 ڈالر فی بیرل تھی۔ رواں سال کے آغاز میں ہی برطانوی برنٹ کروڈ آئل خام تیل کی قیمت  7 ڈالر فی بیرل کے اضافے کے ساتھ 81.31 ڈالر فی بیرل ہوگئی تھی۔

رواں سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ ہوا ہے، ڈالر کی قیمت 276.99 روپے سے بڑھ کر 278.70 روپے ہوگئی ہے، حکومت نے 15 جنوری کو آئندہ 15 دنوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرنا ہے، ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمت میں 7 ڈالر فی بیرل اور ڈالر کی قیمت میں 1.70 روپے اضافے کے باعث پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے تک کا اضافہ ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ، کیا پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہو رہا ہے؟

حکومت نے آخری مرتبہ 31 دسمبر کو پیٹرول کی قیمت میں 55 پیسے کا اضافہ کیا تھا جس کے بعد قیمت 252.66 روپے فی لیٹر ہوگئی تھی، 31 دسمبر کو خام تیل کی قیمت 74.64 ڈالر فی بیرل تھی جو کہ اب 81.31 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

ماہرین کے مطابق، گزشتہ 15 دن میں خام تیل کی قیمتوں میں 7 ڈالر فی بیرل کے اضافے کے باعث پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کا اضافہ کا امکان ہے، تاہم واضح رہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے یا کمی کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ اوگرا کی سمری کی روشنی میں 15 جنوری کی شب کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا ایرانی پیٹرول کی اسمگلنگ کا سلسلہ سال 2025 میں تھم جائےگا؟

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، اس وقت پیٹرولیم مصنوعات یعنی کہ پیٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل یا لائٹ ڈیزل آئل کی فروخت سے کوئی بھی سیلز ٹیکس وصول نہیں کیا جارہا، البتہ پیٹرول اور ڈیزل سے فی لیٹر 60 روپے پیٹرولیم لیوی جبکہ مٹی کے تیل سے 5 پیسے پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصول کیے جارہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے ہجری سال کا آغاز، متحدہ عرب امارات میں عام تعطیل کا اعلان

آلودگی کے خاتمے کے لیے کیا اقدامات ہوئے؟ وفاقی آئینی عدالت نے وفاق اور صوبوں سے نئی رپورٹ طلب کرلی

فیفا نے ورلڈ کپ اسٹیڈیمز میں قابلِ استعمال پانی کی بوتلوں پر پابندی عائد کردی

’ایسی کہانیاں تو فلموں میں ہوتی ہیں‘، آئینی عدالت نے جنسی زیادتی کی شکار خاتون کی درخواست خارج کر دی

ناران میں سیاحوں کا غیر معمولی رش، کمرے نایاب، سیاح مہنگے اور غیر معیاری ٹین شیلٹرز میں رہنے پر مجبور

ویڈیو

بھارت کے متنازع آبی منصوبے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار، خطے میں امن کے لیے سفارتکاری جاری، ترجمان دفتر خارجہ

صدر ٹرمپ کو دھچکا،امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرارداد منظور کر لی

گلگت بلتستان: ووٹرز کی آسانی اور انتخابی آگاہی کے لیے اقدامات کا مطالبہ

کالم / تجزیہ

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے