مشہور جرمن گیمنگ انفلوئنسر 30 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

جمعرات 22 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جرمنی سے تعلق رکھنے والے معروف گیمنگ انفلوئنسر مینوئل اوٹو 30 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ نوعمری میں مقبول ملٹی پلیئر گیم ’اسٹک رَن‘ تیار کرنے کے باعث شہرت حاصل کر چکے تھے۔ رپورٹس کے مطابق ان کی موت لائیو اسٹریم کے دوران پیش آنے والے ایک واقعے کے بعد ہوئی۔

گیم ’اسٹک رَن‘ کے ترجمان نے اوٹو کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا، جس میں بظاہر خودکشی کا شبہ ظاہر کیا گیا۔ امریکی ویب سائٹ ٹی ایم زیڈ نے 21 اکتوبر کو ان کی موت کی خبر دی، تاہم واقعے کی مکمل تفصیلات اور موت کی وجوہات کی تاحال باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیے 16 لاکھ فالوورز رکھنے والی انفلوئنسر نے خودکشی کرلی

اوٹو کی موت کے مقام کے بارے میں بھی واضح معلومات سامنے نہیں آئیں۔ بعض رپورٹس میں جرمنی کی ریاست باویریا میں آتش زدگی کے ایک مہلک واقعے سے ممکنہ تعلق کا ذکر کیا گیا ہے، تاہم اس دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔ گیم کے ترجمان نے متاثرہ افراد کی نجی زندگی کا احترام کرنے اور سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ اطلاعات پھیلانے سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے باہر لائیو ویڈیو موت میں بدل گئی، معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر قتل

مینوئل اوٹو نے محض 14 سال کی عمر میں ’اسٹک رَن‘ تیار کی تھی، جو آن لائن گیمنگ کی دنیا میں خاصی مقبول ہوئی اور انہیں انٹرنیٹ کی معروف شخصیات میں شامل کر دیا۔ ان کی موت کی خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں نے سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات جاری کیے اور آن لائن گیمنگ کے لیے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تفصیلات یا حتمی نتائج سامنے نہیں آئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp