وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی ایپکس کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا، جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان اور وفاقی و صوبائی حکام شریک ہیں۔
مزید پڑھیں:مویشیوں کی ویکسین کی مقامی سطح پر تیاری، وزیراعظم شہباز شریف نے اہم ہدایات جاری کردیں
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزرا محسن نقوی، اعظم نذیر تارڑ، عطا اللہ تارڑ، امیر مقام، رانا ثنا اللہ، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، کور کمانڈر پشاور اور صوبائی مشیر بھی شریک ہیں۔
یہ اجلاس خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور صوبے میں نافذ ایمرجنسی کے تناظر میں اہمیت رکھتا ہے۔ صوبے میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ہنگامی اقدامات کیے گئے تھے۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف سے سیکرٹری جنرل مکہ دفاعی اتحاد کی اہم ملاقات
ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا یہ دورۂ خیبر پختونخوا سے متعلق پہلا اہم اجلاس ہے، جس میں امن و امان کی صورتحال، سکیورٹی اقدامات اور وفاقی و صوبائی اداروں کے درمیان رابطہ کاری پر غور متوقع ہے۔










