سعود نے ڈیڈ فلاپ فلمیں دیں انہیں سید نور کی وجہ سے شناخت ملی، اداکار راشد محمود

منگل 14 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماضی کی مقبول فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے والے سینئر اداکار راشد محمود کا کہنا ہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سعود قاسمی متاثر کن اداکار نہیں تھے، انہوں نے ڈیڈ فلاپ فلمیں دیں۔

راشد محمود حال ہی میں عنبرین فاطمہ کے یوٹیوب چینل پر نظر آئے۔ اپنے انٹرویو میں انہوں نے شان شاہد اور سید نور کے بارے میں سعود کے متنازعہ ریمارکس پر بات کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک دوسرے پر تنقید کرنے والی مشہور شخصیات کے حوالے سے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: شان اور معمر رانا نے وعدہ شکنی کی، اداکار سعود قاسمی کے انکشافات

سعود کی سید نور اور شان شاہد پر تنقید کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سعود، پرویز کلیم کی وجہ سے انڈسٹری میں آئے۔ وہ ایک متاثر کن اداکار نہیں تھے اس صنعت کے ذریعے انہیں شہرت اور پہچان ملی اور اب وہ اسی پر تنقید کر رہے ہیں، لالی ووڈ کی بربادی میں کسی ایک کا ہاتھ نہیں بلکہ سب کا ہے۔

 اداکار نے کہا کہ سید نور کی فلم ’ہوائیں‘ سے پہلے سعود نے ڈیڈ فلاپ فلمیں دیں انہوں نے مزید کہا کہ سید نور جیسے اسٹار میکر کو بدنام کر کے آپ مشہور نہیں ہو جائیں گے۔ وہ تھے تو آپ انڈسٹری کا حصہ تھے اب آپ کہاں ہیں، ان کے کمنٹس سے تکلیف ہوئی۔

شان شاہد کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شان شاہد پاکستان کا فخر ہے جس کا متبادل نہیں ہوسکتا۔ اس کے پاس کسی بھی قسم کا ایکشن رول کرنے کی صلاحیت ہے وہ چوائس سے کام کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جویریہ سعود کی شادی کیسے ہوئی؟ اداکارہ کے دلچسپ انکشافات

راشد محمود نے کہا کہ ناصر ادیب کے ساتھی اداکاروں کے بارے میں بیانات بھی پسند نہیں آئے۔ انہیں اپنے یو ٹیوب چینل کے لیے ویوز کی ضرورت ہے تو آپ شناخت تو پہلے ہی رکھتے ہیں، ایسے بیانات آپ کی امیج کو خراب کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی باتیں کر کے آپ کسی کو چھوٹا نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ راشد محمود کا شمار پاکستان کی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے سینئر اداکاروں میں ہوتا ہے، اداکار پی ٹی وی کے ساتھ ایک طویل عرصے تک وابستہ رہے، ان کے مقبول ڈراموں میں شاہین، کاجل گھر، مرزا غالب، ریاست، محبت روٹھ جائے تو، ضرار اور دیگر شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں