جویریہ سعود کی شادی کیسے ہوئی؟ اداکارہ کے دلچسپ انکشافات

جمعہ 3 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ اور ٹی وی میزبان جویریہ سعود نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی شادی تقریبات 21 دن چلی تھیں جبکہ یہ شادی اریجنڈ تھی۔

جویریہ سعود نے حال ہی میں اپنے شوہر سعود قاسمی کے ساتھ ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے سعود کے ساتھ اپنی شادی کی تفصیلات شیئر کردیں۔

یہ بھی پڑھیں: جویریہ سعود نے مفت انٹرویوز دینے سے انکار کیوں کیا؟

شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے جویریہ سعود نے کہا کہ ان کی شادی محبت کی نہیں بلکہ ارینجڈ تھی اور سعود کی بہن نے انہیں ایک غزل کے پروگرام میں دیکھا تھا۔ جویریہ کا کہنا تھا کہ یہ غزل کی روایتی محفل تھی۔ اور انہوں نے عام سا سیاہ لباس پہنا ہوا تھا۔

اداکارہ  نے بتایا کہ وہ غزل کی تقریب  میں لطف اندوز کر رہی تھیں کہ اچانک سعود کی بہن جویریہ کے پاس آئیں اور بتایا کہ وہ امریکا سے آئی ہیں اور انہوں نے رابطہ نمبر پوچھا۔ اداکارہ کے مطابق انہوں نے ذاتی نمبر دینے کے بجائے گھر کا نمبر دے دیا۔ سعود کی بہن نے کہا کہ جب آپ امریکا آئیں تو ضرور ملاقات کریں، جویریہ نے کہا کہ اس وقت ان کا امریکا جانے کا ارادہ تھا تو انہوں نے سوچا وہاں ملاقات ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈراما ’عشق مرشد‘ کا گانا لکھا مگر کریڈٹ نہیں دیا گیا، جویریہ سعود کا انکشاف

جویریہ کا کہنا تھا کہ سعود کی بہن نے اگلے ہی دن فون کیا اور ہمارے گھر آنے میں اپنی دلچسپی ظاہر کی۔ سعود اپنی پوری فیملی کے ساتھ ہمارے گھر رشتہ لے کر آئے تھے۔ اپنی شادی میں امجد صابری کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امجد صابری نے بھی ہماری شادی میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ اپنی طرف سے سعود کا رشتہ  لے کر آئے تھےاور اس طرح یہ سب ممکن ہوا اور 8 مہینے میں ان کی شادی ہو گئی۔

اداکار سعود کا کہنا تھا کہ ان کی شادی بہت بڑی شادی تھی پوری دنیا سے لوگ اس میں آئے تھے اور شادی کی تقریبات 21 دن چلی تھیں جس میں میلاد، قوالی اس کے بعد عمر شریف، راگا بوائے، فاخر اور احمد جہانزیب کے شو ہوئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp