کیا کبریٰ خان اور گوہر رشید نے نکاح کرلیا؟

منگل 14 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقبول اداکار گوہر رشید کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں نکاح خواں اور شوبز شخصیات کی موجودگی میں نکاح نامے پر دستخط کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ویڈیو ایک ایسے وقت میں وائرل ہوئی ہے جب کہ اداکار اور کبریٰ خان کی شادی کی افواہیں گرم ہیں۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو چند صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ اداکار گوہر رشید نے شادی کر لی ہے جبکہ کئی صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے کہا کہ یہ ویڈیو اداکار حمزہ علی عباسی کی شادی کے موقع پر بنائی گئی تھی جس میں گوہر رشید گواہ بنے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)

وائرل ویڈیو پر اداکار گوہر رشید نے کوئی وضاحت جاری نہیں کی تاہم یہ ویڈیو اداکار حمزہ علی عباسی کے نکاح کی تقریب کی ہے جس میں گوہر رشید نے نکاح نامے پر بطور گواہ دستخط کیے تھے۔

واضح رہےکہ چند روز قبل گوہر رشید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں کبریٰ خان اور شوبز انڈسٹری کے دیگر اداکاروں کے ساتھ کسی شادی کی تقریب میں ڈانس پریکٹس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

گوہر رشید نے کیپشن میں بسم اللّٰہ 2025ء لکھا اور ساتھ میں بتایا ہے کہ ایونٹ کے لیے تیاریوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ جس پر قیاس آرائیاں کی جانے لگیں کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید بہترین دوست ہیں جنہیں برسوں سے ساتھ دیکھ رہے ہیں اور اب وہ جلد شادی کرنے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تیاریاں؟ ڈانس ویڈیو وائرل

اداکار مرزا گوہر رشید نے انسٹاگرام پر ایک اور ویڈیو شیئر کی جس میں کبریٰ خان، اشنا شاہ، مومل شیخ، اذان سمیع، شازیہ وجاہت، وجاہت رؤف، عاشر وجاہت کو دیکھا جا سکتا ہے اور ہیش ٹیگ میں انہوں نے لکھا ’میرے یار کی شادی ہے‘۔ دوسری جانب کبریٰ خان نے بھی انسٹاگرام پر گوہر رشید کی اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا بے شک میرے یار کی شادی ہے۔

واضح رہے مقبول اداکار گوہر رشید نے کچھ عرصہ قبل محبت کا اعتراف کرتے ہوئے جلد شادی کرنے کا عندیہ بھی دیا تھا۔ انہوں نے اشنا شاہ کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے محبت سے متعلق کھل کر بات کی۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کب اور کس سےکر رہے ہیں؟، گوہر رشید نے پوڈ کاسٹ میں سب اُگل دیا

ایک سوال کے جواب میں اداکار نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے شریک حیات تلاش کرلی ہے اور اب ان کے بغیر زندگی گزارنا ان کے لیے مشکل بن چکا ہے۔ گوہر رشید کا کہنا تھا کہ وہ دونوں ایک دوسرے کو کافی عرصے سے جانتے ہیں جبکہ وہ انتہائی خوبصورت اور بہترین شخصیت کی مالک خاتون ہیں۔

گوہر رشید کی جانب سے محبت کا اعتراف کیے جانے اور جلد شادی کا عندیہ دیے جانے پر میزبان اداکار اشنا شاہ نے بھی ان کی ہونے والی شریک حیات کی تعریفیں کیں اور کہا کہ وہ دونوں کو جانتی ہیں، دونوں ہی اچھے انسان ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیلیفورنیا میں ٹریفک کے درمیان بھاگتے ایمو پرندے کو پولیس نے بحفاظت پکڑ لیا

پشاور سانحہ: دیر کالونی کے متاثرین کے اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ

سرحد پار دراندازی برداشت نہیں کی جائے گی، ملک کے چپے چپے کی حفاظت کے لیے تیار ہیں، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا

مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائلز کے ہیڈ کوچ مقرر

سرکاری افسران کی تربیت پر ملک سرمایہ کاری کرتا ہے، بدلے میں عوام کی خدمت کریں، مریم نواز

ویڈیو

پشاور سانحہ: دیر کالونی کے متاثرین کے اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ

سرحد پار دراندازی برداشت نہیں کی جائے گی، ملک کے چپے چپے کی حفاظت کے لیے تیار ہیں، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے تیل بردار جہاز میں دھماکا، امریکی ناکہ بندی کے باوجود ایرانی برآمدات جاری

کالم / تجزیہ

پشاور میں چھت نہیں، حکومتی نظام گرا ہے

دو قومیں، دو نسلیں

ایمرجنسی کے بعد تحریک انصاف کیا کرے؟