امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہائی وے پٹرولنگ پولیس نے سڑک پر ٹریفک کے درمیان بھاگنے والے ایک ایمو پرندے کو پکڑنے میں مدد کی، جسے بعد ازاں بحفاظت اس کے مالک کے حوالے کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شہد کی خوشبو ریچھ کو لائبریری لے آئی، کھانے کی کئی چیزیں صاف کرگیا
کیلیفورنیا ہائی وے پٹرول کے سانتا کروز دفتر کے مطابق شہر میں ہارپر اسٹریٹ اور 17ویں ایونیو کے علاقے میں ایک ایمو پرندے کے سڑک پر آنے اور ٹریفک کے درمیان بھاگنے کی متعدد اطلاعات موصول ہوئیں۔
It’s not unusual to hear about dogs and cats wandering out of their homes into traffic, but what about an Emu?
Earlier this week, California Highway Patrol said they received multiple reports of an Emu walking into traffic in the area of Harper St and 17th Avenue.
STORY:… pic.twitter.com/0QSKkGn9i8
— KRON4 News (@kron4news) October 16, 2026
پولیس نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اہلکاروں کو عموماً کتوں، بلیوں، ہرنوں اور کبھی کبھار دوسرے پرندوں سے واسطہ پڑتا ہے، تاہم ایمو پرندے کا سڑک پر آ جانا ایک غیر متوقع واقعہ تھا۔
مزید پڑھیں: چین میں جراسک دور کے سب سے بڑے ممالیہ نما جانور کی دریافت، 160 ملین سال پرانا فوسل توجہ کا مرکز
بیان کے مطابق، پرندے کا مالک بھی موقع پر پہنچ گیا، جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے اسے قابو کرنے میں مدد دی تاکہ اسے بحفاظت واپس گھر پہنچایا جا سکے۔











