پی ٹی آئی کا چارٹر آف ڈیمانڈ جھوٹ، حکومت کا جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار

جمعرات 16 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے تحریری مطالبات پیش کرنے کے بعد وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

اسلام آباد میں سینیٹر عرفان صدیقی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہاکہ پی ٹی آئی کا چارٹر آف ڈیمانڈ جھوٹ کے سوا کچھ نہیں، ان معاملات پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

یہ بھی پڑھیں بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات خوش آئند اور پاکستان کے لیے نیک شگون ہے، عمران خان

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی میں تمام اتحادی جماعتوں کے نمائندے شامل ہیں۔

رانا ثنااللہ نے کہاکہ وزیراعظم کی طرف سے قائم کردہ کمیٹی مطالبات کا باضابطہ جواب دے گی، اور کمیٹی کا جواب حتمی ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن مینڈیٹ کی واپسی کے مطالبے سے دستبردار ہوگئی ہے، جبکہ 26 نومبر کو جن کارکنوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا جارہا تھا اس کی تفصیلات نہیں دی گئیں۔

رانا ثنااللہ نے کہاکہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی نے 26 نومبر کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا، کیونکہ یہ دو ماہ بعد بھی مبینہ طور پر مارے جانے والے کارکنوں کے نام سامنے نہیں لاسکے۔

مشیر وزیراعظم نے کہاکہ پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا کے ذریعے اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کیا لیکن ان کے پاس مبینہ طور پر مارے گئے کارکنوں کی کوئی تفصیل نہیں۔ اگر سینکڑوں لوگ لاپتا ہوتے تو ان کے اہل کے اہل خانہ آکر ڈی چوک میں بیٹھ جاتے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 9 مئی کی گرفتاری کے معاملے پر سپریم کورٹ پہلے ہی کارروائی کرچکا، گڈ ٹو سی یو والا مشہور معاملہ اسی کیس میں ہوا تھا، چیف جسٹس نے اس معاملے کا نوٹس لیا تھا، یہ ایک ختم شد معاملہ ہے، اس پر اب کیا ہوگا، یہ تمام کیسز انسداد دہشت گردی میں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کنٹونمنٹ ایریا میں جو گھروں کو آگ لگائی گئی ان کے ملٹری کورٹ میں فیصلے ہوچکے ہیں، کمیشن کا تو یہ مینڈینٹ ہی نہیں ہوتا کہ جن کیسز عدالت میں فیصلہ ہوچکا ہو کوئی رول ادا کرے، جو کیسز عدالتوں میں زیرسماعت ہوں تو کمیشن کچھ نہیں کرسکتا۔

جو معاملات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں ان پر بات نہیں ہوسکتی، عرفان صدیقی

اس موقع پر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ جو معاملات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں ان پر بات نہیں ہوسکتی، پی ٹی آئی کی جانب سے دیے گئے مطالبات حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی جانب سے ایک بار پھر عمران خان سے ملاقات کا مطالبہ کیا گیا ہے جس پر ہم نے آمادگی ظاہر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں سنا ہے بانی پی ٹی آئی کرپشن سے بچنے کے لیے ڈیل کرنا چاہتے ہیں؟، عطااللہ تارڑ

انہوں نے کہاکہ حکومتی کمیٹی میں شامل تمام پارٹیاں مل کر پی ٹی آئی کے مطالبات پر اپنی رائے دیں گی، معاملات آگے بڑھتے ہیں تو پھر 31 جنوری کی ڈیڈلائن نہیں ہونی چاہییے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟