کرم قافلے پر حملے کا مقدمہ درج، 19 افراد نامزد

پیر 20 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاڑا چنار جانے والی اشیائے خورونوش کے قافلے پر حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی کرم میں درج کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کا ضلع کرم میں شر پسند عناصر کے خلاف بلاتفریق سخت کارروائی کا فیصلہ

مقدمہ 19 نامزد اور 20 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے اور اس میں انسداد دہشت گردی سمیت متعدد دفعات درج ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے بھاری ہتھیاروں سے اشیائے خورونوش و ادویات لے جانے والے قافلے پر فائرنگ کی اور اس حملے میں فورسز کے جوان، 2 ڈرائیور شہید جبکہ 4 اہلکار زخمی ہوئے۔ فائرنگ کے بعد 200 تک ملزمان نے لوٹ مار شروع کی اور ملزمان نے گاڑیوں کو آگ بھی لگائی۔

مزید پڑھیے: کرم شورش: بگن میں خوراک و ادویات کی رسد کاٹنے کے لیے امدادی قافلے پر راکٹ حملے و فائرنگ

علاوہ ازیں حملہ آوروں 8 ڈرائیوروں کو اغوا بھی کیا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ مذکورہ واقعہ شیعہ سنی فسادات کو ہوا دینے کی کوشش تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آخری ٹی20: پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری، 2 کھلاڑی آؤٹ

حکومت کی جانب سے عوامی قرض قانونی حد سے تجاوز ہونے کا اعتراف، پی ٹی آئی کا شدید ردعمل

کوئٹہ: بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، ایک ماہ کے لیے سخت پابندیاں عائد

عثمان طارق نے کیمرون گرین کو ’روتے بچے‘ سے تشبیہ کیوں دی؟

’کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ‘، جسٹس محمد علی مظہر نے بھٹو کی پھانسی کو غیر منصفانہ قرار دیدیا

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘