مشعال یوسفزئی کو وکالت نامہ جمع کرانا مہنگا پڑگیا

بدھ 22 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مشعال یوسفزئی کو راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کے سلسلے میں وکالت نامہ جمع کرانا مہنگا پڑگیا۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسف زئی یا مسرت جمشید چیمہ؟ پی ٹی آئی میں نیا تنازع

سماعت کے دوران پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے بتایا کہ مشعال یوسفزئی نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکالت نامہ جمع کرایا ہے۔

وکالت نامے پر اعتراض کرتے ہوئے ظہیر شاہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا بار کی جانب سے مشعال یوسفزئی کا لائسنس معطل کیا گیا ہے تو اس صورت میں وہ وکالت نامہ کیسے دستخط کراسکتی ہیں؟

ظہیر شاہ نے عدالت میں یہ بھی کہا کہ مشعال یوسفزئی کی جانب سے جعلسازی کیے جانے پر عدالت تادیبی کاروائی کرے۔

مشعال یوسفزئی کو شو کاز جاری

انسداد دہشتگردی عدالت نے لائسنس منسوخی کے باوجود وکالت نامہ جمع کرانے پر مشعال یوسفزئی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

مزید پڑھیے: بشریٰ بی بی نے ہر صورت ڈی چوک جانے کا فیصلہ کیوں کیا؟ ترجمان مشعال یوسف زئی نے سب بتادیا

عدالت نے ریمارکس دیے کہ مشعال یوسفزئی لائسنس منسوخی کی تردید نہیں کرسکیں اور بادی النظر میں یہ پروفیشنل مس کنڈکٹ ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے مزید کہا کہ مشعال یوسفزئی آئندہ سماعت پر شوکاز نوٹس کا تحریری جواب عدالت میں جمع کرائیں اور بتائیں کہ ان کی لائسنس منسوخی کے لیے بار کونسل کو کیوں نہ لکھا جائے اور ان کے خلاف فوجداری کارروائی کیوں نہ کی جائے۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنڈی گھیب حملہ کیس: سزائے موت کالعدم، ملزمان کو فوری رہا کرنے کا حکم

عمران خان کے بیٹوں کو فوری ملاقات کی اجازت دی جائے، جمائمہ خان کی شہباز شریف سے اپیل

سلمان علی آغا کے متنازع رن آؤٹ پر ایم سی سی نے وضاحت جاری کردی

ایپل نے دوسری جنریشن کے ایئرپوڈز میکس 549 ڈالر میں متعارف کرا دیے

کنگ فیصل یونیورسٹی کی جینیوا انٹرنیشنل ایگزیبیشن میں بڑی کامیابی، 5 تمغے اپنے نام کرلیے

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو: نیو ورلڈ آرڈر کے بعد اگر ہم فیصلوں کی میز پر نہ ہوئے تو فیصلوں کا شکار ہو جائیں گے، خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا