پی ٹی آئی کا بنیادی انسانی حقوق سے متعلق سیمینار کرانے کا فیصلہ

جمعرات 23 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے پارٹی کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق، پی ٹی آئی نے ملک میں بنیادی انسانی حقوق کے معاملے پر بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں غیرملکی سفرا و صحافیوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندگان کو مدعو کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے امریکا کی جانب سے پاکستانی کمپنیوں پر پابندی عائد کرنے کی مخالفت کردی

ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ سیمینار فروری کے مہینے میں اسلام آباد یا پشاور میں منعقد کرنے پر غور جاری ہے، سیمینار میں 26 نومبر کے واقعہ سے متعلق دستاویزی فلم تیار کی جائے گی، اس کے علاوہ فوجی عدالتوں کی تحویل میں رہنے والے کارکنان پر مبینہ تشدد سے متعلق بھی غیرملکی مہمانوں کو آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ سانحہ 26 نومبر میں پی ٹی آئی کے ورکرز کی ہلاکتوں کی فہرست اور لاپتا افراد کی تفصیلات سے بھی شرکا کو آگاہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج پر امریکا نے واضح پالیسی بیان دے دیا

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف کے بعد پی ٹی آئی نے ملکی و غیرملکی سطح پر ملک میں ہونے والے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں غیرملکی تنظیموں کو بھی خطوط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی نے امریکی کانگریس ارکان سے کیا مطالبہ کیا؟

دوسری جانب جمعرات کو امریکا کے ارکان کانگریس کے لیے بھی پاکستانی امریکی فیزیشنز نے ایک بریفنگ کا اہتمام کیا تھا۔ اس بریفنگ کے دوران ملک میں ہونے والی مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر امریکی ارکان کانگریس سے پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر اہم شخصیات پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی واپسی، پی ٹی آئی کے لیے واقعی اچھی خبر؟ سپریم کورٹ میں رسہ کشی کیا گل کھلائے گی؟

جمعرات کو ہونے والی اس بریفنگ میں یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ پاکستان میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی ذمہ داری پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں پر عائد ہوتی ہے، اس لیے امریکا پاکستانی اداروں کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کی اتحادی، آپریشن کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کرنا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

ڈاگ بائٹ کے کیسز میں اضافہ، آوارہ کتوں کو مارنا ناگزیر ہوچکا ہے، مرتضیٰ وہاب

بنگلادیش بھارت میں ورلڈکپ نہ کھیلنے کے فیصلے پر قائم، آئی سی سی کو دوبارہ خط لکھنے کا عندیہ

بابر اعظم بھی انسان ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ بیٹنگ میں بہتری لے آئیں، شاہین شاہ آفریدی

شاہین آفریدی کا بیٹا بڑا ہوکر کیا بنے گا؟ کرکٹر نے بتادیا

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟