یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا مستقبل کیا ہوگا؟

جمعہ 24 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے باقاعدہ خاتمے کے عمل کی نگرانی کے لیے قائم کمیٹی نے کارپوریشن کی تنظیم نو سے متعلق مشاورت کے بعد اس کے مستقبل طے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے حوالے سے وفاقی وزیررانا تنویر حسین کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے بھی اہم تجاویز پیش کیں۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ، اسٹورز انتظامیہ کو 2 ہفتے کی مہلت

اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے حوالے سے وزیراعظم کی ہدایات پرعمل درآمد کے لیے مشاورت کرتے ہوئے یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کے عمل کو تیز کرنے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت صنعت کے اعلامیہ کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین اور ملک بھر میں قائم اسٹورز کی پروڈکٹیوٹی کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مستقبل کا فیصلہ آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین نے دھرنا کس یقین دھانی پر ختم کیا؟

وفاقی وزیررانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی تنظیم نو کے لیے کئی نجی کمپنیاں دلچسپی رکھتی ہیں تاہم اس ضمن میں حتمی فیصلہ ابھی کرنا باقی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے پاکستان بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز کو بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس عمل کی نگرانی کے لیے وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار کی سربراہی میں ایک 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

مزید پڑھیں: یوٹیلیٹی اسٹورز کی تنظیمِ نوَ ہوگی، ختم یا بند نہیں کر رہے، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین

ذرائع کے مطابق کمیٹی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن میں آپریشن فوری طور پر بند کرنے کا طریقہ کار مرتب کرے گی اور کارپوریشن کی جائیدادوں اوراثاثوں کو محفوظ بنانے کے اقدامات کا خاکہ پیش کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان روس تعلقات میں بڑی پیشرفت، اویس لغاری نے نئی حکمتِ عملی دنیا کے سامنے رکھ دی

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے 4 مطلوب افراد کی گرفتاری میں مدد پر ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

حج 2027 کی تیاریوں کا آغاز، رجسٹریشن رواں ماہ متوقع

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے کور ممبران شوکت نواز میر اور خواجہ مہران کے خلاف باضابطہ قانونی کارروائی کا آغاز

نوابزادہ جمال رئیسانی کا تیزاب گردی میں ملوث ملزمان کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

ویڈیو

نوابزادہ جمال رئیسانی کا تیزاب گردی میں ملوث ملزمان کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

وزیر اعظم اور صدر مملکت کی اہم ملاقات، بجٹ منظوری اور سیاسی مفاہمت کی راہ ہموار

پی ٹی آئی حکومت اختلافات کا شکار، کارکردگی صفر، پشاور کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟

کشمیر ایکشن کمیٹی کیا چاہتی ہے؟