سونے کی قیمت میں 2900 روپے کا بڑا اضافہ

جمعہ 24 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گزشتہ روز کمی آنے کے بعد آج پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2900 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ملک میں فی تولہ سونا 2900 روپے اضافے کے بعد 289600 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 2486  روپے اضافے کے بعد 248285  روپے کا ہو گیاہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 227603 روپے ہوگئی۔

جبکہ عالمی بازار میں سونا 29 ڈالر اضافے کے بعد 2772 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp