آسٹریلین اوپن میں کامیابی، جنک سنر 3 گرینڈ سلیم حاصل کرنے والے پہلے اطالوی کھلاڑی بن گئے

اتوار 26 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار جنک سنر (Jannik Sinner) نے آسٹریلین اوپن 2025 کے مردوں کے سنگلز فائنل میں الیگزینڈر زیویریف کو فائنل میں شکست دیکر ٹائٹل ایک بار پھر اپنے نام کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹینس کے عظیم کھلاڑی نوواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن سیمی فائنل میں ریٹائرمنٹ لے لی

جنک سنر کی آسٹریلین اوپن میں یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے، جس کے نتیجے میں وہ   2006 میں رافیل نڈال کے بعد اپنے پہلے گرینڈ سلیم ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرنے والے پہلے شخص بن گئے ہیں۔

جنک سنر کو ابھی تک میچ میں بریک پوائنٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا، وہ اپنے آخری 37 میچوں میں سے 36 میچ جیت چکے ہیں۔ ان کی اس کامیابی میں ہارڈ کورٹ میجرز میں 21 میچوں کی جیت کا سلسلہ بھی شامل ہے۔

23 سالہ جنک سنر نے اس شاندار فتح کے ساتھ ایک اہم سنگ میل بھی عبور کرلیا ہے۔ وہ 2024 کے آسٹریلین اوپن اور یو ایس اوپن میں کامیابی کے بعد 3 گرینڈ سلیم ٹائٹلز جیتنے والے پہلے اطالوی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:’آسٹریلیا میں مجھے زہر دیا گیا تھا‘، سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکوویچ کا دعویٰ

آسٹریلین اوپن میں فتح کے بعد جنک سنر ٹینس کے میدان کے بے تاج بادشاہ بن چکے ہیں۔ اس وقت ان کے پاس ٹینس کے 19 میں سے 17 بین الاقوامی ٹائٹلز  ہیں۔

اس بے مثال کامیابی کے بعد جنک سنر نے اپنے شکست خوردہ حریف الیگزینڈر زیویریف کو تسلی دیتے ہوئے ان کا حوصلہ بڑھایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مودی کا خوف ختم، حکومت مخالف طلبہ تحریک کو بالی ووڈ کی بھرپور حمایت، سلمان خان، عالیہ بھٹ سمیت کئی فنکار میدان میں آگئے

پاکستان کی حوثیوں کے سعودی آئل ٹینکر پر حملے کی شدید مذمت، ریاض کی مکمل حمایت کا اعادہ

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ سے 22 افراد جاں بحق، 23 زخمی، 37 مکانات متاثر

حکومت کی سام سنگ کو پاکستان سے عالمی منڈیوں تک برآمدات بڑھانے کی پیشکش

پاکستان اور نیوزی لینڈ کا تجارت، سرمایہ کاری اور کھیلوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

مون سون سیزن: لاہور سے ایک گھنٹے میں بارش کا پانی نکالنا ہدف ہے، ڈی ایم ڈی واسا

پاکستان اور کینیڈا کے معاشی تعلقات کا نیا باب، کراچی کے لیے بڑے منصوبے کا عندیہ

اسحاق ڈار کی فلپائن میں سری لنکا اور مصر کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں

کالم / تجزیہ

شفاف انتخابات کا فریب

مزید عدالتیں یا بہتر انصاف؟

فلم تھری ایڈیٹس کے حقیقی رانچھو کی اصل جنگ