مذاکرات ایک جگہ ہورہے تھے جو ختم ہوچکے، بیرسٹر گوہر

منگل 28 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) گوہرعلی خان کا کہنا ہے کہ ہماری ایک ہی مذاکراتی کمیٹی بنی تھی اور مذاکرات ایک ہی جگہ ہو رہے تھے جو اب ختم ہوچکے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مذاکرات حکومتی کمیٹی سے ہی ہورہے تھے، اس کے علاوہ کہیں اور مذاکرات نہیں ہوئے، بدقسمتی سے مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکے، ہم بڑی فراخدلی سے حکومت کے ساتھ مذاکرات میں بیٹھے تھے اور ہم نے حکومت کے سامنے دو مطالبات رکھے تھے جن میں جوڈیشل کمیشن کا قیام بھی شامل تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ بڑی گیم، بیرسٹر گوہر بھی کنفیوز

انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت کو 7 دن کا ٹائم دیا تھا کہ 7 دن میں ہمارے مطالبات منظور ہوئے تو ہم مذاکرات میں بیٹھیں گے، حکومت نے ہمارے مطالبات پورے نہیں کیے تو عمران خان نے یہی ہدایت کی تھی کہ اگر مطالبات منظور نہ کیے گئے تو مذاکرات آگے نہیں بڑھانے، اس لیے ہم نے مذاکرات آگے نہیں بڑھائے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف گزشتہ 27 سال سے ملک میں جمہوریت اور انصاف کے لیے جہدوجہد کررہی ہے، یہی کوشش ہم آگے بھی جاری رکھیں گے، 26 آئینی ترمیم کے خلاف، آزاد عدلیہ اور پارلیمان کے لیے ہم ہر سیاسی جماعت سے ملیں گے، چاہے احتجاج ہو یا عدالتوں میں کیسز ہم اپنی کوشش جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف نے بیرسٹر گوہر سے کیا کہا؟ صحافی حسن ایوب نے بتا دیا

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملاقات میں کہا کہ لوگ علی امین گنڈاپور کے بارے میں غلط فہمی پھیلا رہے ہیں کہ انہیں عہدے سے ہٹایا جارہا ہے، عمران خان نے بتایا کہ علی امین گنڈاپور نے انہیں خود کہا کہ وہ پارٹی عہدہ چھوڑنا چاہتے ہیں، اس لیے کہ ان کے اوپر بوجھ زیادہ ہے اور ان کی نیند بھی پوری نہیں ہورہی، عمران خان نے علی امین گنڈاپور کی مرضی سے صوبے میں جماعت کا نیا صدر مقرر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آٗئی کی کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے، صوبے میں کوئی کرپشن نہیں ہورہی، کرپشن کے خلاف پی ٹی آئی نے ایک انٹرنل کمیٹی بنائی ہوئی ہے، کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف نے بیرسٹر گوہر سے ہونے والی ملاقات بارے وزیراعظم کو آگاہ کردیا، وزیر دفاع خواجہ آصف

اطلاعات ہیں کہ آپ کی ایک اور بیٹھک کسی اور جگہ ہوئی ہے، اس میں کتنی صداقت ہے؟ اس سوال کے جواب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم جب بھی مذاکرات کریں گے تو سب کو بتائیں گے، مذاکرات چھپ کر نہیں کریں گے، ابھی ہمارے مذاکرات ختم ہوچکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں