عمران خان کے وکیل اور اڈیالہ جیل انتظامیہ میں تلخ کلامی کیوں ہوئی؟

جمعرات 6 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل داخلے سے روک دیا گیا ہے، جس پر جیل عملے اور فیصل چوہدری کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمیں پتا ہے کہ یہ لکھے لکھائے فیصلے کہاں سے آتے ہیں، فیصل چوہدری

فیصل چوہدری نے اڈیالہ پولیس چوکی میں جیل انتظامیہ کے خلاف درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہےکہ وہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل ہیں اور تمام مقدمات میں پیش ہوتے ہیں. ’ان کے تمام کیسز میں میرا وکالت نامہ جمع ہے۔

فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ آج انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی، جی ایچ کیو حملہ ‘کیس کی سماعت مقرر تھی، داخلی گیٹ پر جیل عملے نے بتایا کہ آپ کو اندر جانے کی اجازت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان مؤقف پر قائم، اڈیالہ جیل سے فیصل چوہدری کے ذریعے اہم پیغام جاری

فیصل چوہدری نے درخواست میں کہا ہے کہ جیل میں داخل ہونے سے روکنے پر انہوں نے احتجاج کیا جس پر انہیں جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں 2 گھنٹے تک بٹھایا گیا، درخواست ہے کہ جیل عملے کے خلاف کارروائی کی جائے،اڈیالہ جیل چوکی نے فیصل چوہدری کی چوکی وصول کرلی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

اسپیکر ایاز صادق کی ہدایت پر پارلیمنٹ ہاؤس میں ارتھ آور کی تقریب، ایک گھنٹے کے لیے لائٹس بند

اپوزیشن اتحاد کا حکومت کو مذاکرات کا گرین سگنل، قومی حکومت کی تشکیل کا مطالبہ

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

جنیوا کانفرنس: پاکستان اور پاک فوج کے خلاف بھارتی ایجنڈے کو تقویت دینے والا گروپ بے نقاب

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟